عالمی ذرائع ابلاغ 14.10.19

عالمی ذرائع ابلاغ 14.10.19

1287670
عالمی ذرائع ابلاغ 14.10.19

***سعودی عرب، روزنامہ الشرق الاوسط: روس کے صدر ولادی میر پوتن سعودی عرب کے دورے پر۔

 

*** قطر، روزنامہ الریا القطریا: اسرائیل نے بیت اللحم میں 251 رہائشی بستیاں قائم کی ہیں۔

 

***عمان، الوطن: امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ امریکی فوجی شام سے نکلے نہیں ہیں ، جنوب کی طرف ہٹا لئے گئے ہیں۔

 

***اسپین، روزنامہ الپائس: اسپین کی سپریم کورٹ آج کاتالونیا کی آزادی کے دعوے "پروسیس"  کا فیصلہ سنائے گی۔

 

***اسپین، روزنامہ الڈیاریو: اسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل کل کیوبا کا سرکاری دورہ کریں گے۔

 

***ایکواڈور، روزنامہ الکومرسیو: ایکواڈور میں حکومت اور 11 دن سے احتجاجی مظاہرے کرنے والے عوام  کے درمیان ملک میں عام ہڑتال کےخاتمے کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔

 

***ڈوچے ویلے: صدر ایردوان کے ساتھ سب سے بڑا تعاون شامی کردوں کی طرف سے۔ ترکی کی طرف سے شام کے شمال مشرق میں جاری آپریشن  کے بارے میں بیانات دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا ہے کہ اس آپریشن کے ساتھ سب سے زیادہ تعاون علاقے کے کرد کر رہے ہیں۔

 

***اسپیگل نیوز سائٹ: یورپی یونین امریکہ کی طرف سے اضافی کسٹم ڈیوٹی پر قابو پانا چاہتی ہے۔

 

***اے آر ڈی نیوز سائٹ: جرمنی کی قومی ٹیم نے ایستونیا کے خلاف میچ ، ترک الاصل کھلاڑی الک آئے گیون دوعان  کی بدولت، جیت لیا۔

 

*** لی فگارو: امریکی یونٹوں کی پس قدمی کے بعد فرانس اپنی فوج کا تحفظ چاہتا ہے۔

 

***فرانس 24: یورو۔2020 کے لئے فرانس۔ترکی ہیجان انگیز اور فیصلہ کن میچ۔

 

***لی موند: تیونس میں صدارتی انتخابات، قیص سعید  یا پھر نیا تیونس پیٹرن۔

 

***روس، روزنامہ کامرسینٹ:  سعودی عرب  ایک مشکل وقت میں روس کے صدر ولادی میر پوتن کا کیسے خیر مقدم کرے گا۔

 

***روسی خبر رساں ایجنسی ریا نووسٹی: یورپ "نورڈ اسٹریم۔2" کی تعمیر کی فوری تکمیل  کا خواہش مند ہے۔

 

*** نیوز سائٹ ویسٹی: ناروے کی طرف سے،روسی خطرے کے مقابل خریدے گئے، ایف۔35 طیاروں میں نقائص کی نشاندہی۔



متعللقہ خبریں