عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

08.10.19

1283974
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الشرق الاوسط: متحدہ امریکہ  انقرہ  کے لیے ہری جھنڈی لہرا رہا ہے اور روس، ترکی کے شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر دہشت گرد تنظیم PKK کے خلاف آپریشن میں مفاہمت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

الرایہ الا قطریہ :صدر رجب طیب ایردوان :امریکی فوجی دستوں نے شمالی شام سے انخلاء شروع کر دیا ہے۔

الا مستقبل : ترکی کسی بھی وقت دریائے فرات کے مشرقی کنارے فوجی کاروائی شروع  کر سکتا ہے۔

دوئچے ویلے:جرمنی کی اسلحہ کی برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں اضافے کا مشاہدہ ہوا ہے۔ اسلحہ فروخت کیے جانے والے ممالک میں یمن جنگ میں داخل ہونے والے مصر اور متحدہ عرب امارات  کی شمولیت باعثِ توجہ ہے۔

نیوز ویب سائٹ  بلڈ: "جرمن ۔رپورٹ" : یورپی بینکوں کا نصف یورپین سنٹرل بینک کے "سٹریس ۔ امتحان"  کو پاس  کرنے میں ناکام

تاگیس چاو ڈاٹ ڈی ای: "Extinction Rebellion"  عنوان کے تحت یکجا ہونے والے موسمی تبدیلیوں کےخلاف حلقوں نے کل سے عالمی سطح پر احتجاجی ریلیاں نکالنی شروع کر دی ہیں۔

الا پائس: اسپین شام میں پھنس کر رہ  جانے والے ہسپانیوں کوملک میں پناہ دے گا۔

تیلے سُر: ونیزویلی صدر  نکولاس مادورو کا  ان کے ملک کے خلاف کسی نئے پُر تشدد منصوبے کے معاملے پر انتباہ

الا کومرسیو: ایک برطانوی جریدے کے سروے کے مطابق پیرو سیرو سیاحت کے لیے دنیا کے بہترین ممالک  کی فہرست میں شامل  ہے۔

لے فیگارو: شام سے  امریکی فوجیوں کا انخلاء  زیر ِ بحث نہیں ،  فوجیوں کی اس ملک میں از سر نو تعیناتی ہو گی۔

لے ٹیمپس: ڈونلڈ ٹرمپ شامی سرحدوں  کے معاملے میں قدم پیچھے ہٹا رہے ہیں۔

لے پیریزین : فرانس میں اوسط گھرانوں  کے افرا د ان کو نظر انداز کیے جانے کی سوچ رکھتے ہیں۔

خبروں کی ایجنسی ریا نووسطی : یورپی سلامتی و تعاون تنظیم کے نمائندہ مارٹن  صدیق  نے آسڑیا میں منعقدہ ایک بین الاقوامی فورم میں کریمییا  کے یوکیرین سے قبل روس کا حصہ ہونے کی یاد دہانی کرائی ہے۔

نیوز ویب سائٹ لینتا: اقوام متحدہ  کی دو کمیٹیوں نے روسی وفد  کو امریکی ویزہ دیے جانے  کے جواز میں اپنے امور کو وقفہ دے دیا ہے۔

روسس قایا: امریکی  شہر لاس اینجلس میں ایک نجی طیارے کے پائلٹ نے فضا میں ایک بینر لہراتے ہوئے  روسی صدر پوتن کی 67 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں