عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں -01.10.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں -01.10.2019

1279556
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  -01.10.2019

سامعین کرام۔   عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ  الشرق الاوسط :   امریکہ شام کی جیل میں قید ایک لاکھ  28 ہزار  قیدیوں کی رہائی چاہتا تھا۔

روزنامہ   الرایہ القطریہ: صدر ایردوان:خاشقجی   کے قاتلوں کی سزا دلوانا ہماری ذمہ داری ہے۔

روزنامہ الوطن: عراق اور شام کے درمیان  سرحدی  چوکی کو دوبارہ کھول  دیا گیا۔

روزنامہ الپائیس: اسپین میں کاتالان ریجن کی آزادی کے عمل سے متعلق عدالتی فیصلے سے قبل علیحدگی پسند 2018 کے ریفرنڈم کی  سالگرہ  کے موقع پر مظاہرہ کر رہے ہیں۔

روزنامہ جورنادہ :   ٹرمپ: اگر مجھے   میرے  عہدے  سے برخاست کیا گیا تو  خانہ جنگی  شروع ہو جائے گی۔

روزنامہ  لے تارسیرا: پچھلے پانچ دنوں میں چلی میں 4  بار شدید زلزلے کے جھٹکے،  کیا  ان  کا آپس میں کوئی تعلق  ہے؟

روزنامہ  لے پائرزین:  فرانس کے سابق صدر  جیک شیراک کے لئے دنیا کے عظیم رہنما یکجا ہوئے ۔  

فرانس -24:   چین میں آزادی  کی  70 ویں سالگرہ  جبکہ ہانگ کانگ میں غم و غصہ ۔

روزنامہ لے مونڈے:  ایتھنز سن  2020  تک   دس  ہزار  تارکین وطن واپس ترکی بھیجنا چاہتا  ہے ۔

روس  نیوز    ویب سائٹ  لینٹا :  روس میں بالکونی میں    سگریٹ نوشی پر پابندی کے چرچے۔

روس نیوز ایجنسی  طاس:  بیلاروس اپنی سرزمین پر روسی فوجی اڈہ قائم کرنے کو  بے معنی سمجھتا ہے۔

روس نیوز ایجنسی   ریا نووستی:  روس کے زیادہ تر   بینک ہاؤسنگ قرضوں کی شرح سود میں کمی کررہے ہیں۔

ڈوئچ اویلے: تورگین ریاست میں قائم   دوسر ے این ایس یو ریسرچ کمیشن  نے اپنی رپورٹ شائع کردی۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ    سیکورٹی   کے اداروں کی  غفلت   کی وجہ سے   این ایس یو  کے بارے  پتہ نہیں چلایا جاسکا ۔

زیت آن لائن:  یونان تارکین وطن کو  بڑی سرعت سے  ملک بدر کرنا چاہتا ہے۔

روزنامہ  Süddeutsche Zeitun:  جرمنی،  فیسن ہائیم میں  متنازعہ فرانسیسی کمپنی کے زیر انتظام ایٹمی بجلی گھر کے دونوں ری ایکٹرز کو جون 2020 تک بند کرنا چاہتا ہے۔  فرم  کے  مالک کو  بڑی مقدار میں معاوضہ  دیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔  



متعللقہ خبریں