عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 26.09.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 26.09.2019

1276890
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 26.09.2019

عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک  میڈیا کی  اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ  حاضر خدمت ہیں۔

 

روزنامہ  Tagesschau جرمنی:  تھامس کک کی  انگلینڈ کے دیوالیہ پن کے بعد ، جرمنی کی طرف نگاہیں تھامس کک نیکرمن ، ایگر ٹورز ، ایئر مارن اور بوچر ریسن جو جرمنی کی   چھٹ تلے کام کرتی ہیں  کے  دیوالیہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

 

روزنامہ  انڈسٹری  میگزین آسٹریا: جرمنی میں توانائی  کے شعبے میں نیا اقدام،  قابل تجدید توانائی کی شرح مجموعی طور پر پیدا ہونے والی توانائی کا 50 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

 

 روزنامہ   ویسر   کورئیر  جرمنی: بحران کے آغاز سے ہی جرمنی نے یوکرائن کو مجموعی طور پر 1.4 بلین یورو فراہم کیے ہیں۔

 

روزنامہ الپائِس: پیرس اور برلن کی سربراہی میں امیگریشن تقسیم منصوبے پر اسپین اور یونان کا اعتراض: اس منصوبے کا مقصد صرف اٹلی کے مسائل حل کرنا ہے۔

 

روزنامہ   المنڈو: فرانکو کی یادگاری  مزار  کی جگہ کو تبدیل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ، سابق آمر کے پوتے نے اپنی خاموشی توڑ دی: "مرنے والوں سے نمٹنا صرف بزدلانہ کام ہے"۔

 

روزنامہ   لا  وان گوارڈیا: کولمبیا کے صدر ایوان ڈوق نے اقوام متحدہ (یو این) سے اپنے خطاب میں وینزویلا کی حکومت پر ELN دہشت گردوں اور منشیات کاروبار کرنے  والوں سے   تعاون  کرنے کا الزام لگایا  ہے۔

 

روزنامہ   نووستی:  یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے  کہا ہے کہ  روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف ان سے ملنا چاہتے ہیں اور ڈان باس میں یوکرائن کے اندرونی مسئلے کو ختم کرنے کی امید کرتے ہیں۔

 

روس نیوز ایجنسی طاس: امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز  اپنے خطاب میں یوکرائن کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ اپنی ٹیلی  فون گفتگو کا تحریری ن متن  شائع کرنے کے لئے تیار ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

 

روزنامہ  ازویستیا روس:  روس کی  آزور  ائیر لائن  کے طیارے   بوئینگ 300-767  کے  برنول ائیر پورٹ پر سخت لینڈنگ کے نتیجے میں  56 مسافر  زخمی ہوگئے ۔

 

روزنامہ القدس العربی : امریکی ایم ایس این بی سی ٹیلی ویژن  نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی  لائیو تقریر  کو کاٹتے ہوئے  کہا کہ ہم معذرت خواہ ہیں ، لیکن صدر جھوٹ بول رہے ہیں۔"

 

روزنامہ   الوطن: صدر رجب طیب ایردوان نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائن پر امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی۔

 

روزنامہ    الشرق الوسط : ریاض اور واشنگٹن  انتظامیہ نے امریکی دفاعی دستوں کو سعودی عرب بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا۔

 

روزنامہ   لے  مونڈے: برطرفی کی کوشش کے خلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی پریشان کن جوابی کارروائی۔

 

روزنامہ  لے فیگارو : برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی پارلیمنٹ میں واپسی ہنگامہ خیز تھی۔


روزنامہ  لے سیور: سوشل سیکیورٹی انسٹی ٹیوشن کا خسارہ 2024 تک 6.4 بلین تک پہنچ جائے گا۔

 

 

 



متعللقہ خبریں