عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

18.09.19

1271834
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

سعودی ۔برطانوی اخبار ،الشرق الاوسط:  سعودی عرب  کی  جانب سے تیل کی پیداوار  میں معمول کی استعداد کی سطح کو پہنچنے کے اعلان  کے بعد تیل کے نرخوں میں 6 فیصد کی گراوٹ ۔

قطری  اخبار الرایہ:ترکی۔ روس۔ایران سربراہی اجلاس  نے مسئلہ شام کے مستقل حل کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا۔

لبنانی روزنامہ الا مستقبل: لبنانی وزیر اعظم سعد الا حریری ایک اہم اجلاس میں شرکت کی غرض سے کل پیرس تشریف  لے جا رہے ہیں۔

دوئچے ویلے:جرمن چانسلر انگیلا مرکل  کا کہنا ہے کہ  وہ جرمنی سے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت کو روکنے کے فیصلے کو تبدیل نہیں کریں گی۔

ویلٹ ڈاٹ ڈی ای:   سب سےزیادہ پولیس اور فوجی  نژاد   پارٹی ممبران دائیں بازو کی پاپولسٹ اے ایف ڈی پارٹی میں۔

روسی نیوز ویب سائٹ ، لینتا ڈاٹ آر یو:ماسکو نے یوکیرین کو واپس کیے جانے والے قیدیوں کے روس میں دوبارہ داخلے کی پابندی عائد کر دی ہے۔

روسی خبر ایجنسی ریا نووسطی: روس اور بیلا روس کے انضمام منصوبے  کی 8  دسمبر تک منظوری  ممکن ہے۔

روسی خبر ایجنسی طاس: سُو۔57  جنگی طیارے میں استعمال کرنے کے  لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کرپٹو گرافی  کیمیونیکیشن  سسٹم کا تجربہ کیا جا رہا ہے۔

الا پائس: سیاسی جماعتوں کے درمیان عدم مطابقت   عام انتخابات کو 10 نومبر کو  دہرائے جانے کی راہ ہموار کر رہی ہے۔

الا موندو:ہسپانوی شہر والا دولید  میں 20 منٹ تک جاری رہنےو الی موسلا دھار بارش نے سڑکوں  اور ٹنلز پر آمدورفت کو بالکل معطل کر ڈالا۔

تیلے سُر:ونیزویلا میں قائم کردہ قومی ڈائیلاگ ڈیسک پر مذاکرات  کے حوالے سے  پوری دنیا سے تعاون و حمایت کی اپیل کی گئی ہے۔

فرانسیسی روزنامہ لے موند: پیرس سمیت 6 شہرو ں کے تعلیمی ادارے ماحولیاتی آلودگی کی بلند سطح سے متاثر ہو رہے ہیں۔

لے فیگارو: اسرائیل میں نتن  یاہو اور گانتز کے درمیان ووٹوں کی برابری نے ملک  کو بحران کی جانب دھکیلا ہے۔

لے ٹیمپس: روم اور پیرس نئے سرے سے ڈائیلاگ قائم کر رہے ہیں۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں