عالمی ذرائع ابلاغ

عالمی ذرائع ابلاغ

1270326
عالمی ذرائع ابلاغ

*** روزنامہ الشرق الاوسط: الجزائر میں صدارتی انتخابات 12 دسمبر کو ہوں گے۔

 

*** روزنامہ الریا القطریا: قطر نے کہا ہے کہ فلسطین ازل سے فسلطینیوں کا ہے اور انہی کا رہے گا۔

 

*** روزنامہ المستقبل: صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم سعودی عرب کے حملوں کے ذمہ داروں کو جانتے  ہیں اور ان حملوں کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔

 

*** ڈوچے ویلےانٹر نیٹ سائٹ: جرمن طب ایوارڈ اس سال مصنوعی دل  کے شعبے میں اپنی کامیابیوں کی وجہ سے پہچانی جانے والی جراح ڈاکٹر دلیک گُر سوئے کو دیا جائے گا۔

 

***ٹاگسشو نیوز سائٹ : جرمن حکومت  کی ماحولیاتی ۔ پیکیج  تجویز میں اتفاق متوقع ہے۔

 

*** ویلٹ نیوز سائٹ: تحقیق کے مطابق جرمن  شہری ڈیجیٹل فونز کی وجہ سے فرصت کے اوقات سے لطف اندوز ہونا بھول گئے۔

 

*** روزنامہ جورنادا:ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد میکسیکن شہری ملک کے 209 ویں یومِ آزادی کے موقع پر میکسیکو  سٹی  کے زوکالو اسکوائر میں جمع ہوئے۔

 

*** الپائس: اسپین کی قومیت پرست پارٹیوں نے  کہا ہے کہ ہم بائیں بازو  کے اتحاد کا راستہ نہیں روکیں  گے۔ مقصد ایک نئے عام انتخابات  میں رکاوٹ بننا ہے۔

 

*** یونیورسل: فلم دی کارز کے سنگر  رِک اوکاسک 75 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔

 

*** لی موند : وکیل، ڈاکٹر، پائلٹ  سب ریٹائرمنٹ اصلاحات  کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

 

*** فرانس 24 : الجزائر میں صدارتی انتخابات 12 دسمبر کو متوقع۔

 

*** لبریشن: عوتوں کے قتل میں 21 سالہ سالوم 2019 میں سابقہ شوہر  کی طرف سے فرانس میں قتل کی جانے والی 100 ویں عورت۔

 

*** روزنامہ کومرسینٹ: روس اور بیلاروس 2021 میں ایک ہی ٹیکس قانون نافذ کرنے کی تیاریوں میں۔

 

*** نیوز ایجنسی ریا نووسٹی: سعودی عرب میں پیٹرول کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے پیٹرول کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ۔

 

*** روزنامہ ویسٹی:" کارسنویارسک میں آگ  لگنے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق۔



متعللقہ خبریں