عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

06/09/19

1264749
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

الناسیوں  ارجنٹائن : دنیا کے  مایوس  ترین ممالک کی فہرست میں ارجنٹائن بازی لے گیا ۔

 اے بی سی  اسپین: وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو  نے کولومبیا کی سرحد پر 3000  سے زائد فوجی  تعینات کروا دیئے۔

ٹیلی سور  وینیزویلا: پیرو میں   انتخابات  مقررہ تاریخ سے پہلے کروانے کےلیے  عوام نے مظاہرے شروع کر دیئے۔

 الجزیرہ ٹی وی :امریکی  صدر ٹرمپ   کی چین سے جاری تجارتی جنگ  عالمی  معیشت کےلیے نقصان  دہ بن رہی ہے  جس کے اثرات جرمنی اور جاپان پر پڑنا شروع ہو گئے ہیں۔

 الدستور اخبار:  صدر ایردوان   نے  کہا ہے کہ اب جوہری  میزائل بنانے کا وقت آگیا ہے۔

الوطن اخبار:  صدر ایردوان  نے  کہا ہے کہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے    میں  محفوظ علاقے کے قیام   کا آغاز ماہ رواں کے اواخر میں  ہوگا۔

ریا نووستی روس: پینٹاگون   روس کو اپنی خلائی صلاحیتوں کے خلاف  خطرہ   تصور کرتا ہے۔

 لینٹا  رشیا: روس نے امریکہ کو  کریمیا میں ٹیٹانئیم جنگ کے موضوع پر خبردار کیا ہے ۔

ایزویستیا  :  SU-34قسم کے  دو جنگی طیارے لیپتسک کے قریب ایک تربیتی پرواز کے دوران ٹکرا گئے۔

ڈوئچے ویل  جرمنی:  چین کے 12 ویں دورے کے دوران چانسلر مرکل  نے  تجارتی جنگ کا حل تلاش کرنے  پر زور دیا اور کہاکہ وہ ہانگ کانگ بحران کے پر امن  تصفیئے کی خواہاں ہیں۔

سود ڈوئچے زائی ٹنگ: ماہ اگست کے دوران یونان میں مہاجرین کی تعداد بڑھ گئی ۔

فرینکفٹر آلمان زائی ٹنگ: جرمن وزارت ماحولیات   کےمطابق  سن 2020 میں پلاسٹک کی تھیلیوں کا استعمال  ممنوع  ہوگا۔

 لے فیگارو فرانس :  2017 میں  فرانس نے   81  ارب یورو  کی سماجی وفلاحی   مدد فراہم کی ہے ۔

لاپاریسیاں : صدر ماکروں  کی  اہلیہ بریجیٹ ماکروں   کو ایک برازیلیئن وزیر کی حقارت کا سامنا کرنا پڑا ۔

 لے ٹیمپس: اسرائیل چاہتا ہے کہ  اقوام متحدہ کے ادارہ برائے  فلسطینی مہاجرین    کو ختم  کر دیا جائے ۔

 



متعللقہ خبریں