عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

04.09.19

1263693
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

ہسپانوی روزنامہ الا پائس  لکھتا ہے کہ والمارٹ نے الا پاسو میں قتلِ عام کے بعد اسلحہ کی فروخت میں حد بندی لائی ہے۔

چلی کے روزنامہ لا ترکیرا  کا کہنا ہے کہ"صدرِ ونیزویلا مادورو نے سرحدوں پر الارم جاری کر تے ہوئے فوجی مشقوں کو شروع کرا دیا ہے۔

لا وان گاردیہ، اسپین: ٹرمپ ڈوریان طوفان کی  بنا پر دورہ پولینڈ  کو منسوخ کرنے کے بعد گولف  کا شوق فرمانے چلے گئے۔

دوئچے ویلے:جرمنی میں دائیں بازو کی پاپولسٹ  اے ایف ڈی  پارٹی کا دو صوبوں میں منعقدہ انتخابات میں دوسرے نمبر کی  پارٹی کی سطح تک  بڑھنا خدشات کا موجب بنا ہے۔ جرمن ترک معاشرہ اور جرمن یہودی مرکزی کونسل اس پیش رفت پر تشویش  رکھتے  ہیں۔

فاز ڈاٹ ڈی ای: "جرمنی    میں گہری تقسیم"   ۔جرمنی میں ساکسونیا اور بریڈن برگ صوبوں میں منعقدہ انتخابات کی بازگشت جاری ہے۔

بلڈ ڈاٹ ڈی ای: جرمن  وزیر ِ دفاع این گریٹ  کریمپ۔ کیرن باور  کی برلن میں ترک نژاد جرمن فوجی پر حملے کی مذمت

لا پیریزین : خاندان کے اندر تشدد: ماکرون کی جانب سے بذات خود مشاہدہ کردہ نظرِ اندازی کے بعد تحقیقات شروع کر ادی گئی ہیں۔ جنڈارمیری قوتوں  کے ایک  اہلکار نے مدد کی  طلبگار  ایک عورت کی اس درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔

لا موند: بریگزٹ: بورس جانسن کو پارلیمنٹ میں ایک انتہائی اہم رائے دہی میں  شکست ہوئی ہے۔

فرانس 24: جزائر بہاما میں ہر چیز کو تہس نہس کرنے کے بعد ڈوریان طوفان امریکہ کی جانب پیش قدمی کر رہا ہے۔

ریا نووسطی خبر ایجنسی:  روسی  فضائی دفاعی   نظام  نے شام کے حمیم فوجی اڈے  پر  حملے کی کوشش میں ہونے والے دو ڈروانز کو تباہ کر دیا ہے۔

گزیتا ڈاٹ آر یو: بلغاری وزارت خارجہ نے روس  کی جانب سے صوفیا میں مشرقی یورپ کی نجات کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر  منصوبہ  کردہ  نمائش کو اس ملک کے داخلی معاملات میں مداخلت کے طور پر بیان کیا ہے  اور  کہا ہے کہ یہ سوویت یوین کی نازی ازم  کے خلاف جنگ کو خطے کی نجات کے طور پر قبول نہیں کرے گا۔

لینٹا ڈاٹ آر یو: یوکیرین نے آئی ایم ایف کے قرضے کی مکمل طور پر ادائیگی کر دی ہے۔

الشرق الاوسط: امریکہ، ایرانی خلائی ایجنسی پر پابندیاں عائد کر رہا ہے۔

القدس العربیہ :  روس کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیر مشرق وسطی  کے مسائل  کا حل تلاش نہیں کیا جا سکتا۔

اڈوسٹر: اولمرٹ  نے فلسطینیوں کے خلاف سر زد کردہ جنگی جرائم کے مقدمے کے باعث سویٹزرلینڈ کے دورے کو منسوخ کر دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں