عالمی ذرائع ابلاغ 02.09.19

عالمی ذرائع ابلاغ 02.09.19

1262301
عالمی ذرائع ابلاغ 02.09.19

***سعودی عرب، روزنامہ  الشرق الاوسط:  اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان "شدید" تناو۔

 

*** قطر، روزنامہ الریا القطریا: امریکی حملوں کے نتیجے میں  شام  کے علاقے ادلب میں 45 افراد ہلاک۔

 

*** لبنان، روزنامہ الحیات: لبنان کے وزیر اعظم الحریری نے ملک کے جنوب  میں تناو کے خاتمے  کے لئے امریکہ اور فرانس سے مداخلت کا مطالبہ کر دیا۔

 

*** سوٹزرلینڈ، روزنامہ لی ٹیمپس: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ گرین لینڈ  میں آزادی کے حامیوں  کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

 

***جرمنی، روزنامہ لی موند: جرمنی میں دو مقامی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کے حامی فاتح رہے۔

 

***روزنامہ لی فگارو: حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپ۔

 

***بِلڈ انٹرنیٹ سائٹ: ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کے لئے حقارت آمیز اشعار پڑھنے والے جان بوہیمرمین  جرمن سوشل ڈیموکریٹ پارٹی  کی چئیر مین شپ کے لئے امیدوار کھڑے ہوئے لیکن پارٹی سے ضروری تعاون حاصل نہیں کر سکے۔

 

*** اشپیگل انٹر نیٹ سائٹ:  جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی پارٹی AFD کو ساکسونیا اور برینڈن برگ  میں بڑی کامیابی۔

 

***سوڈٹشے زیتنگ: گرین لینڈ میں گرمی ریکارڈ درجے پر، 2 اگست کو درجہ حرارت 3 سے 6 درجے رہا۔

 

***اسپین، روزنامہ لا وانگارڈیا:وزیر اعظم پیدرو سانچیز نئے انتخابات کو روکنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں آج معلومات فراہم کریں گے۔

 

***ارجنٹائن، روزنامہ لا نیسیون: ارجنٹائن میں بینکوں سمیت تمام کمپنیاں منی ایکسچینج کی خرید اور بیرون ملک ڈالر کی فراہمی کے لئے مرکزی بینک سے اجازت لیں گی۔

 

*** وینزویلا، روزنامہ ٹیلی سُر: میکسیکو کے صدر اینڈریس لوپز  اوبراڈر نے میکسیکودولت کی مساوی تقسیم کا وعدہ کیا ہے۔

 

***روس، انٹر نیٹ سائٹ لینتا: امریکہ کی وزارت خارجہ نے امریکی فورسز کی طرف سے شام کے علاقے ادلب میں حملوں سے متعلق روسی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

 

***روس، روزنامہ ازوستیا: مولدووا کے صدر ایگور ڈوڈون روس کے دارالحکومت ماسکو کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔

 

*** نیوز ایجنسی تاس: قزاقستان  کے سابق صدر نور سلطان نذر بائیوف کی بیٹی داریگا نذر بائیوف  قزاقستان  کے سینٹ کی سربراہ بن گئیں۔



متعللقہ خبریں