عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

27.08.19

1259344
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ لا ترکیرا، چلی: حکومتِ برازیل نے  اعلان کیا ہے کہ وہ آمازون   جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات کا سدِ باب کرنے  کے لیے جی۔7   کی جانب سے فراہم کی جانے والی 20 ملین ڈالرکی امداد  واپس کر دے گی۔

اے بی سی، اسپین:مرسیا میں طیارے کو حادثہ، ہسپانوی فضائیہ  کی کھیپ میں شامل سی۔101 لڑاکا طیاروں کو 1984 سے ابتک 10 بار حادثہ پیش آیا ہے۔

لا وان گاردیہ: روزالیا ، ایم ٹی وی میوزک ایوارڈ جیتنے والی پہلی ہسپانوی  فنکارہ ہیں۔

القدس العربی: وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ انتخابات سے قبل اسرائیل کی گندی چالیں  ایک بار پھر  شروع ہو گئی ہیں۔

الحیات ، لبنان: مصری صدر عبدالفتح الا سیسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان باہمی تعاون کو گہرائی دینے اور دہشت گردی کے خلاف  جدوجہد کرنے پر اتفاق ۔

الشرق الاوسط: اسرائیل لبنان  کے اندرونی علاقوں کی جانب اپنے حملوں  کو وسعت دیتے ہوئے ایک فلسطینی گروہ  کو ہدف بنا رہا ہے۔

روسی طاس ایجنسی: صدر رجب طیب ایردوان اور روسی صدر ولا دیمر پوتن دارالحکومت ماسکو میں 14 ویں ماکس۔ 2019 بین الاقوامی ہوا  و خلا بازی  نمائش کی سیر کریں گے۔

روسی روزنامہ از وسطیہ: روسی روبوٹ فیوڈور کے بھی موجود ہونےو الی روسی خلائی شٹل سویوز ایم ایس۔14 دوسری بار کامیاب  طریقے سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے جڑی ہے۔

ریا نووستی ایجنسی:امریکی سینیٹر جانسن کا کہنا ہے کہ ان کی روسی ویزے کی درخواست مسترد کر دی گئی ہے،  جبکہ روس کے امریکہ میں سفارتخانے نے سینیٹر کے اس اعلان  کی تردید کی ہے۔

دوئچے ویلے:آسڑیا، دہشت گرد تنظیم داعش کے کارندوں کے بچو ں کو پناہ دے گا،  شام میں ہلاک ہونے  کا خیال ہونے والے آسڑوی شہری داعش کے رکن  کے مہاجر کیمپ میں قیام پذیر   بچوں کو ویانا میں ان کی نانی کے سپرد کیے  جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ  آسڑیا  کے  لیے اپنی نوعیت کا پہلا فیصلہ ہے۔

فرینکفرٹر الاگمائن زائی تنگ: امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے صدر حسن روحانی سے براہ راست شرائط کے تحت ملاقات کا اشارہ

سد دوئچے زائی تنگ: برازیل  نے جی۔7 ممالک کی آمازون جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے حوالے سے پیشکش مسترد  کر دی ہے۔

روزنامہ لبریشن: صدرِ فرانس امینول ماکرون  کے مطابق  یلیو جیکٹس  احتجاجی مظاہروں  کے خلاف پولیس نے'ناقابلِ تلافی' تشدد  نہیں کیا ۔

لے فیگارو: اسرائیل نئے محاذوں پر ایران  کو چیلنج کر رہا ہے۔

لا موند: برازیل   نے آمازون جنگلات میں آگ بجھانے  کے لیے جی۔7 ممالک کی پیش کش کو ٹھکرا دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں