عالمی ذرائع ابلاغ 26.08.19

عالمی ذرائع ابلاغ 26.08.19

1258648
عالمی ذرائع ابلاغ 26.08.19

*** الریا : مصر کی جیلوں میں 8 ماہ کے دوران 30 قیدی ہلاک ہو  گئے۔

 

*** القدس العارابی: غزہ کی طرف سے سدیروت  پر میزائل فائر  سے خوفزدہ ہو کر سینکڑوں اسرائیلی مورچوں میں گھس گئے۔

 

***الشرق الاوسط: پومپیو نے کہا ہے کہ ہم نے شام میں اسرائیلی فضائی حملوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔

 

*** لنتا نیوز سائٹ: روس کی واپسی کے موضوع پر ٹرمپ کا جی۔7 ممالک کے لیڈروں سے بحث مباحثہ۔ ٹرمپ کا خیال ہے کہ روس کو جی۔7 میں واپس لوٹنا چاہیے۔

 

*** ازوستیا: اسکرپل مقدمے  کے متعلق  روس کے خلاف امریکی پابندیوں کا دوسرا پیکٹ نافذ العمل ہو گیا۔

 

*** بِلڈ نیوز سائٹ: امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے طوفان کے مقابل ایٹم بم استعمال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک اخبار کے مطابق امریکہ کے صدر نے ماہرین سے اس بارے میں معلومات حاصل کی ہیں کہ آیا طوفان کے خلاف جدوجہد کے لئے ایٹم بم  استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

 

***سیوڈچے زیتنگ: جی۔7 ممالک جنگل کی آگ کے معاملے میں برازیل کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

 

*** ٹی آن لائن  نیوز سائٹ : جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین مئیر نے 76 سال قبل نازیوں کی طرف سے کئے گئے قتل عام پر اطالوی باشندوں سے معافی طلب کی ہے۔

 

***لے موند:امازون جنگلات کی آگ فرانس اور برازیل کے درمیان سفارتی بحران کا سبب بن گئی۔

 

*** لے فگارو: امانوئیل ماکرون نے ایران کے مسئلے کو جی۔7 کا ایجنڈہ بنا دیا۔

 

***لی ٹیمپس: برازیلین خاتون نے ٹویٹر سے امانوئیل ماکرون کی توہین کر دی۔

 

***الپائس : حکومت رواں سال کے آخر تک اسپین کے شہروں کیوٹا اور ملیلا  کی سرحد پر مہاجرین کے خلاف لگائی گئی خاردار باڑ کو ہٹانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

 

***ٹیلے سر: وینزویلا کی صدر ڈیلسی روڈریگرز  نے کہا ہے کہ پبلک سروسز کے خلاف  دہشت گردی کے منصوبوں کو عوام کی طرف سے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں