عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

23/08/19

1257110
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 ڈوئچے ویل :  ترکی اور جرمنی  میں مصنوعی ذہانت   کےلیے تعاون ہوگا۔  اس سلسلے میں برلن میں    ایک کانفرنس منعقد ہوئی  جس میں   اس بات کا  اعلان کیا گیا ۔

 بلڈ اخبار: ایران نے نیا دفاعی میزائل نظام متعارف  کروا دیا ۔

 زائٹ آن لائن :  شامی فوج  نے شہریوں کے ادلب سے انخلا کےلیے  راہداری  کھول  دی۔

 الپائس اسپین: ملک میں اب تک  175 افراد لیسٹیریا نامی  ایک بیکٹیریا کے باعث اسپتال میں داخل ہو گئے۔ یہ بیکٹیریا ایک گوشت کے کارخانے سے پھیلاتھا ۔

 کلارین ارجنٹائن:  ارجنٹائن کے صدر ماریسیو ماکری نے  اپنے برازیلی ہم منصب  کو ٹیلی فون کرتےہوئے    جنگلاتی آگ بجھانے میں تعاون کی پیشکش کر دی ۔

 ایکسپانسیون .ایم ایکس میکسیکو  : ترک فضائی کمپنی      کی استنبول  سے میکسیکو سٹی اور کانکون کےلیے  پروازوں  سے سالانہ  1 لاکھ مسافروں  کا اہداف مقرر  کیا گیا ہے۔

 الشرق الاوسط : اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو   نے  اعتراف کیا کہ  عراق میں موجود ایرانی اہداف کو ہم نے نشانہ بنایا تھا ۔

 الجزیرہ  ٹی وی :  شام کی سرکاری فوج    نے  شمالی  علاقے میں  موجود ترک چوکی پر    بلا اشتعال  فائرنگ کر دی ۔

  ریمبلر . آر یو   کریمیا کے ایک  سینیٹر  نے   یوکرینی صدر  ولادیمیر زیلنسکی کو  کریمیا کو  روسی علاقہ قرار دینے  سے متعلق ایک منصوبے کی تجویز پیش کی ہے۔

 روسی ایزویستیا :   سو سالہ  عمر کے حامل روسیوں کی تعداد  ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

روسی تاس:  منطقہ حارہ    کی ایک بیماری  کے حامل کیڑے جنوبی روس میں پائے گئے۔

 لاپاریسیاں : صدر ماکروں نے   کہا کہ ایمیزون  کی جنگلاتی آگ ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے۔

لے موندے:  جی سیون  اجلاس سے قبل  فرانسیسی صدر ماکروں   نے سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کی ۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں