عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

01/08/19

1246080
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

القدس العربی  :   مناما ورک شاپ کی ناکامی کے بعد امریکہ  نے  اپنے یک صد سالہ منصوبے پر سودے بازی کا پھر سے آغاز کرتےہوئے فلسطین  کو نیم خود مختار ریاست بنانے کی  حمایت کی ہے۔

  القدس العربی :امریکہ نے  امکان ظاہر کیا ہے کہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن  مر چکا ہے۔

الشرق الاوسط :امریکہ نے ایرانی وزیر خارجہ پر پابندیاں لگا دیں ۔

دوئچے ویل : صدر ایردوان    کے خلاف حقار آمیز شعر  پڑھنے والے جرمن مزاحیہ   فنکار  یان بوہرمان  کی  اعتراض کی درخواست عدالت نے  بھی مسترد کر دی ۔

Bild.de جرمن شہر  اسٹوٹ گارٹ میں    قازق نژاد جرمن  شہری کو    دن دھاڑے تلوار سے مشابہہ ہتھیار سے قتل کر دیا گیا ۔

سودوئچے  زائی ٹنگ :   برطانوی حکومت نے بریگزٹ کےلیے بجٹ کی رقم دو گنا کرتےہوئے اسے   2 اعشاریہ 1 ارب سے 4 اعشاریہ 2 ارب پاونڈز  بڑھا دیا ہے۔

 روسی انتر فیکس خبر ایجنسی: ٹرمپ  نے  پوٹین کو جنگلاتی آگ بجھانے میں مدد    کی پیشکش کی ہے۔

 خبرروس  ویب سائٹ :  روسیوں کی 38 فیصد  پوٹن  کو   سن 2024   میں دوبارہ  صدر نہیں  دیکھنا چاہتی ۔

الکامرسیو  پیرو:  ٹرمپ نے  برزایل کو     امریکہ کا  اسٹریٹیجک عسکری اتحادی ملک قرار دیا ہے۔

 انفو بائی ارجنٹائن: نکولس مادورو اور خوان گویڈو   کے درمیان  مذاکرات باربادوس میں دوبارہ شروع ہو گئے ہیں۔

لا وان گورادیا   اسپین:  ہسپانوی  سائنس دانوں نے  انسانی خلیوں  سے بندروں         کے جنین  حاصل   کرنے میں کامیابی  حاصل کی ہے۔

  لا پیریسیاں:   جیل کے قیدیوں  پر فرانس میں حملوں کی منصوبہ بندی  کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لے موندے: واشنگٹن انتظامیہ  نے ایرانی وزیر خارجہ پر بھی پابندیا ں لگا دیں ۔

 

 

 

 

 


ٹیگز: #میڈیا

متعللقہ خبریں