عالمی ذرائع ابلاغ 29.07.19

عالمی ذرائع ابلاغ 29.07.19

1244243
عالمی ذرائع ابلاغ 29.07.19

*** سعودی عرب، الشرق الاوسط : سعودی شاہی خاندان کے پرنس اور شاہ سلمان  کے بڑے بھائی بندر بن عبدالعزیز وفات پا گئے۔

 

***قطر، الریا القطریا:  دی بیسٹن گلوب کا دعوی، صحافی جمال خاشقجی کے اصل قاتل پرنس محمد بن سلمان  ہیں۔

 

***لبنان، الحیات: عراق سب سے بڑی بحری بیس بنا رہا ہے۔

 

***لی موند:ماہِ اگست میں ماکرون برگانچن  سرکاری رہائش گاہ پر پوتن کے ساتھ ملاقات کریں گے ۔ یہ ملاقات فرانس۔روس تعلقات میں ایک نئی قربت کی طرف اشارہ   کر رہی ہے۔

 

***بیلجئیم، لی سائر: ابن آدم نے زمین کے رواں سال کے تمام وسائل کو استعمال کر ڈالا۔

 

***لی فگارو: یورو ملین قرعہ اندازی، فرانس میں ایک عورت راستے سے ملنے والی لاٹری ٹکٹ پر انعام جیت کر 12 ملین یورو کی مالک بن گئی۔

 

***ڈی ڈبلیو: امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خفیہ ایجنسی کے ڈائریکٹر' کوٹس ' اپنے عہدے سے دستبردار ہو رہے ہیں اور ان کی جگہ میں کانگریس کے رکن جان ریٹ فیلڈ کو نامزد کروں گا۔

 

***فرنکفرٹ الگمائینے زیتنگ: نئی برطانوی حکومت امریکہ کے ساتھ آزاد تجارت کے سمجھوتے کو بڑے پیمانے پر ترجیح دے رہی ہے۔

 

***ڈی ویلٹ: فٹ بال کلب بورسیا ڈورٹمنڈ کے گول کیپر مارکو ریوس جرمنی میں سال کے فٹبالر منتخب ہو گئے۔

 

*** خبر رساں ایجنسی تاس: یوکرائن کی سکیورٹی سروس میں بنیادی اصلاحات کی جائیں گی۔

 

*** خبر رساں ایجنسی ریا نووسٹی: رواں ہفتے میں ماسکو میں درجہ حرارت 5 سے نیچے گِر سکتا ہے۔

 

***روزنامہ روسیس کایا: روس کے شہر ارکٹسک  میں سیلاب کی وجہ سے ہزار سے زائد انسان محفوظ مقامات  کی طرف منتقل کر دئیے گئے۔

 

***الپائس: اسپین کے وزیر اعظم پیدرو سانچز  کی، اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوسرے  راونڈ میں بھی ناکامی کے بعد مرکزی دائیں بازو کی پارٹی  کے چئیر مین البرٹ ریویرا سانچیز حکومت کے ساتھ عدم تعاون کے فیصلے پر قائم۔

 

***الموندو: فنانشیل ٹائمز کے مکالے کے مطابق اسپین کی مرکزی دائیں بازو کی پارٹی  کے چئیر مین البرٹ ریویرا کو پیدرو سانچیز حکومت کے لئے ویٹو کے فیصلے پر نظر ثانی کرنا چاہیے حکومت کو کام کا موقع دیا جانا چاہیے۔

 

***لا ونگارڈیا: اسپین کے ساحلی علاقوں میں مکانات کی موزوں قیمتیں غیر ملکیوں   کی توجہ کا مرکز بن رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں