عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 18.07.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 18.07.2019

1238201
عالمی  میڈیا سے شہہ سرخیاں - 18.07.2019

سامعین کرام۔ عالمی پرنٹ اور الیکٹرونک   میڈیا کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں ۔

روزنامہ الحیات لبنان: ایئربیل  کے ایک ریسٹورانٹ میں جہاں ترک سفارتکار بھی  موجود تھے  مسلح حملے میں  ایک ترک سفارتکار سمیت  تین افراد جاں بحق  ہو گئے  ہیں۔

روزنامہ الرایہ القطریہ : صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ایس 400 دفاعی میزائل  جنگ کے لئے نہیں بلکہ اپنی قومی سلامتی کےتحفظ کے لیے  استعمال کیے جائیں  گے ۔

مرکور جرمنی:  ترک سفارتکاروں کے ریسٹورنٹ پر حملہ   تین افراد ہلاک۔

ڈوئچ اویلے: امریکا جنگی طیاروں کو ترکی کے حوالے نہیں کرے گا ۔

فوکس آن لائن :غیر ممالک سے  پناہ گزینوں کی آمد کا سلسلہ جاری، جرمنی کی آبادی سن 2018 میں چار لاکھ افراد کا اضافہ ۔

آر ٹی: روس کے  نیوکلئیر پاور سٹیشن  کے تین حصوں کو  بند کردیا گیا ۔

روس نیوز ایجنسی  لینتا: دونباس کے علاقے میں غیر معینہ مدت کے لئے فائربندی کا اعلان ۔

روسی نیوز ایجنسی طاس: روس کے امریکہ میں مقیم سفیر انانوف نے کہا ہے کہ  امریکہ نے  روس کے خلاف ویزوں  کے اجراء سے متعلق جنگ کا آغاز کردیا ہے۔ 

روزنامہ El Pais: اسپین میں  بائیں بازو  اور دائیں بازو کی پارٹیوں کے درمیان  چپقلش کا   سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ  El Mundo: چینی سائنسی ماہرین نے مختلف وائرس کے خاتمے  کے  خلاف  جنگ میں بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی ہے ۔

روزنامہ Le Figaro: امریکی کانگریس نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کرنے کے بل میں رکاوٹ کھڑی کر دی ہے ۔

روزنامہ لبریشن:  ییلو جیکٹس مظاہرین کے خلاف چار سو  کے قریب  واقعات  کی  تحقیقات کا آغاز ۔

فرانس 24 :ایبولا وائرس ا کی وجہ سے سے گلوبل  سطح پر  ہنگامی حالات کا اعلان کردیا گیا ہے۔  



متعللقہ خبریں