عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

17.07.19

1237202
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ الحیات نے لکھا ہے کہ نائجیریا کے ساحلی علاقوں سے 10 ترک جہاز ران اغوا کر لیے گئے۔

الاشرق الاوسط: صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا  ہے کہ ایران کے ساتھ اہم سطح کی پیش رفت ہوئی ہے، ہم  چاہتے ہیں کہ یہ یمن کے واقعات میں عمل دخل نہ کرے۔

سعودی روزنامہ الا ریاض : پرتگال  نے سیکورٹی اسباب کی بنا پر  ایرانی شہریوں کو ویزے جاری کرنے کے عمل کو التوا میں ڈال دیا ہے۔

الا پائس : قبرص کی قدرتی گیس کے لیے کشمکش، مشرقی بحیرہ روم میں تناؤ میں اضافے کا موجب

الا مندو: اُرسولہ وون در لین  14 روز کے اندر یورپی کمیشن کا صدر بننے میں کامیاب

کولمبیئن اخبار: الا ہیرالدو: مائیک پومپیو  نے حالیہ ایام میں کولمبیا کے منشیات کے خلاف جدوجہد میں پیش قدمی کرنے کو قبول کر لیا ہے۔

بلڈ ڈاٹ ڈی ای : جرمن وزیر دفاع اُرسولہ وون در لین کے مستعفی ہونے کے بعد  چانسلر انگیلا مرکل نے   کرسچن ڈیموکریٹ یونین کے نئے سربراہ آنے گریتے  کریمپ کیرن باؤر کو وزیر دفاع  مقرر کر دیا ہے۔

دوئچے ویلے: فیس بک  کی کرنسی لیبرا خدشات پیدا کر رہی ہے،  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک  کی جانب سے  سال 2020 کے پہلے  عشرے میں منڈی میں لائی جانےو الی کرپٹو کرنسی لیبرا کے معاملے میں ماہرین خدشات سے دو چار ہیں۔

تاگے اشپیگل ڈاٹ ڈی ای: ترکی کیونکر طاقتور ہے؟ وزیر خارجہ میولود چاوش الو  کا کہنا ہے کہ "اگر یورپی یونین   کا خیال ہے کہ یہ ترکی کو پابندیوں کے ذریعے مشرقی بحیرہ روم میں کاروائیوں سے روک سکتی ہے،  تو  یہ مغالطے میں ہے۔

 لے سوئر: فرانس کی وزیر اطلاعات الزبتھ بورن کی  وزیر ماحولیات  کے طور پر  تعیناتی  کی گئی ہے۔

لا فیگارو: امریکہ اور ایران کے درمیان بحران کا حل تلاش کرنے میں یورپ مشکلات سے دو چار

لا پیریزین: ایران  نژاد فرانسیسی تحقیق دان فریبہ عبدل قاہ ایران میں گرفتار

روسی اخبار وسطی:نارتھ اسٹریم ۔ ٹو   قدرتی گیس پائپ لائن کے سمندری حصے کا تین دو بٹا تین مکمل

روسی خبر ایجنسی ریا نووسطی: ایس۔ 400 میزائل دفائی نظام کے پارچہ جات پر مشتمل 13 طیاروں نے ترکی میں لینڈنگ کی۔

لینتا ڈاٹ آر یو: نیٹو نے غلطی سے امریکی جوہری اسلحہ موجود ہونے والے علاقوں کو آشکار کر دیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں