عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

12/07/19

1234589
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

الشرق الاوسط  اخبار    نے خبر دی ہے کہ  تیونس میں  تارکین  وطن کو پیش آنے والے حادثے میں  58 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

الحیات : مصری پارلیمان نے ملک میں ہنگامی حالت کی مدت میں  توسیع  قبول کرلی ہے ۔

 القدس العربی   نے برطانوی وزیر خارجہ کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ جمال خاشقجی  کے قتل کا حکم دینے والے کو کٹہرے میں لایا جائے۔

ارجنٹائن کا اخبار ال کلارین  : وینزویلا   کی گزشتہ ماہ   تیل کی پیداوار  میں 2اعشاریہ 13 فیصد کی  کمی  واقع ہوئی۔

ہسپانوی  لا وان گواُردیا  کا لکھنا ہے کہ بارباڈوس میں وینزویلا کی حکومت اور  مخالفین کے درمیان مذاکرات  کافی محتاط انداز میں ہوئے۔

 ٹیلی سور وینزویلا: چلی کے اساتذہ  آج   قومی پارلیمان میں مدعو ہیں۔

 روسی خبر ایجنسی تاس:  امریکی ایوان نمائندگان   نے  روس کے سرکاری  قرضوں  سے متعلق  پابندیوں میں تبدیلی کا قانون منظور کرلیا ۔

 روسی  ویب سائٹ  لینٹا: یوکرین کے صدر زیلنسکی نے  روسی ہم منصب سے ملاقات   کے اہم موضوع کو افشا کرتےہوئے کہا کہ وہ اس ملاقات میں  یوکرین کے   بحری ملازمین کی رہائی  کا مطالبہ کریں گے۔

 روسی خبر ایجنسی ریا نووستی : روس نژاد نوجوان  وائل نواز لندن میں مردہ حالت میں پایا گیا ۔

 لے فیگارو فرانس : وزیراعظم  ایڈورڈ فلپ   نے  پر تعیش ضیافتی اخراجات کی بنا پر  تنقید کا نشانہ بننے والے وزیر ماحولیات روگی    کو  عہدے سے  نہیں ہٹایا ۔

 لے موندے  فرانس :" لیبیا میں فرانسیسی میزائلوں کی موجودگی" تریپولی پیرس سے جواب کا منتظر ۔

فرانس 24 سوڈانی فوج نے ایک اور بغاوت کی کوشش ناکام بنا دی۔

ڈوئچے ویل  جرمنی :مرکل کی کپکپی ،جرمنوں کی  پریشانی

 فرینکفرٹر آلمان زائی ٹنگ : واشنگٹن  ایران کے خلاف پابندیوں سے فی الوقت اجتناب برت رہاہے۔

 ڈی ویلٹ: جرمن عدالت   کا کہنا ہےکہ حکومت نے  داعش  کے کارندوں  کو   جرمنی  واپس بلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں