عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 11.07.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 11.07.2019

1234030
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 11.07.2019

عالمی الیکٹرونیک اور پرنٹ میڈیا کی اہم خبروں کی شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

روزنامہ القدس فلسطین:عرب ممالک کے وزرائے اطلاعات آئندہ ہفتے یکجا ہوتے ہوئے القدس کے بارے میں امریکا کے فیصلے کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر غور کریں گے ۔

روزنامہ الشرق الاوسط : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے خلاف جلد ہی مزید پابندیاں لگانے کے بارے میں انتباہ ۔

روزنامہ الریاء القطریہ : اسرائیل کےمال  واسباب کی   بحرین کی منڈیوں میں بھرمار ۔

روزنامہLe Mondeٖ: فرانس میں سن 2018 میں ایک سو اٹھائیس خواتین کو ان کے سابق شوہروں یا پھر محبوبوں نے قتل کردیا ۔

روزنامہ لی فیگارو: امریکی انتظامیہ نے فرانس کی جانب سے ٹیکنولوجی کے بڑی بڑی کمپنیوں پر ٹیکس عائد کرنے  سے متعلق تحقیقات کا آغاز کردیا ۔

روزنامہ Le Parisien : سن 2050 تک پیرس کی موسمی حالات کینبرہ کے موسمی حالات سے ملتے جلتے ہوں گے۔

فوکس جرمنی:  جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکل پر کپکپی طاری جو ایک منٹ سے زاہد جاری رہی۔

 سپیگل آن لائن جرمنی : جرمنی میں کروائے جانے والے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ آبادی کا نصف سے زائد حصہ مذہبِ  اسلام کو اپنے لئے خطرہ تصور کرتا ہے ۔

ڈائچ اویلے: وزیراقتصادیاتAltmaier امریکہ کے ساتھ تجارتی اختلافات کو ختم کرنے کے خواہاں ہیں ۔

روزنامہ El Paísاسپین:  Patricia Ortega Garcíaاسپین کی مسلح افواج کی پہلی خاتون جنرل  ہوں گی۔

روزنامہLa Razónبولیویا:  سینکڑوں کی تعداد میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے کولمبیا میں Uber اور دیگر کمپنیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے ۔

روس نیوز یجنسی İzvestiya: روس میں کنسٹرکشن کے کام  کے ماہرین  کی طلب میں اضافہ ۔

روس نیوز ایجنسی RİA Novosti: روس کی جانب سے ترکی کو دیے جانے والے ایس400 دفاعی میزائل  امریکا  کو خوف میں مبتلا کیے ہوئے ہے۔

روس نیوز ایجنسی RİA Novosti: استنبول کے رضاکار ،  سیاحوں اور مقامی باشندوں کے درمیان رابطہ قائم کرنے  کی خدمات فراہم کریں گے ۔



متعللقہ خبریں