عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

12.06.19

1217284
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

زیڈ ڈی ایف ڈاٹ دے: وزیر خارجہ مارس  تہران میں: جوہری معاہدے پر کوئی پیش رفت نہیں  ہو سکی

تاگیس چاؤ ڈاٹ دے: عیسائی ڈیموکریٹ پارلیمانی گروپ کے صدر برنک مان:"کریمپ ۔ کارین باور چانسلر شپ کے امیدوار ہوں گے"

دوچے ویلے :ڈی آئی ٹی آئی بی: جرمنی میں مقیم مسلمانوں کے خلاف نفرت آمیز رویہ، باعث تشویش

الشرق الاوسط: سال 2015 میں موضوع  نسواں  کی حامل ایک کانفرس میں شرکت کے بعد ایران میں گرفتار  کیے جانے والے لبنانی  بزنس مین  نظار ذکا کو رہا کر دیا گیا ہے۔

الرایہ القطریہ: سعودی عرب نے فلپائنی شہریوں سے خدمات لینے والے بعض بزنس مینوں کو گرفتار  کر لیا  ہے۔

الحیات: ایران نے 'نیو یارک ٹائمز'  کے ایک نمائندے کے پریس  کارڈ کو منسوخ کر دیا ہے۔

الا یونیورسل : ایف اے آر سی کے سابقہ لیڈر، جیسس سانترچ  نے کولمبیا  کانگرس کےرکن کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

الا پائس: ہسپانوی حکومت نے امریکہ  کے روتا   فوجی اڈے پر   اس کے فوجی وجود میں اضافے کی اجازت دے دی ہے۔

الا کومرشیو: جمہوریہ ڈومینک  میں چھٹیاں منانے کے لیے آنے والے سیاحوں کی پراسرار اموات: صرف ایک سال میں چھ امریکی سیاح اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

روسی نیا نووسطی  ایجنسی: توکائف   نے قزاقستان کے صدر  کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

روسی  روزنامہ ازوسطیہ: روسی دفتر داخلہ نے  نے منشیات کے الزامات   کی بنا پر  نظر بند  صحافی  ایوان گولونوف کی نگرانی ختم کر دی ہے۔

روسی طاس ایجنسی:  روسی شہری  12 جون کو یوم روس منا رہے ہیں۔

لا پیریسین: صدرِ فرانس امینول  ماکرون نے  سٹھیائے ہوئے  کاپی ٹیلزم     کی  لہر میں بہنے  پر خبر دار کیا ہے۔

لا فیگارو:  ماکرون ، جی۔7 سربراہی اجلاس سے پیشتر ایک بار پھر پوتن کے ساتھ گرمجوشی کے تعلقات استوار کرنے کے خواہاں

لا سوئر: ٹرمپ  نے  میکسیکو  کے ساتھ معاہدے کے ایک حصے کو غیرارادی طور پر افشا کردیا۔



متعللقہ خبریں