عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

29.05.19

1210506
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الشرق الاوسط: فرانس  نے بغدادانتظامیہ سے داعش کے  5 کارندو ں  کہ جو کہ فرانسیسی شہری ہیں کو سزائے موت نہ دینے کی اپیل کی ہے۔

الرایہ القطریہ: اسرائیل نے فلسطینی شہریوں  کا قتل کرنے والے اپنے فوجیوں کو خصوصی مراعات دینے کا اعتراف کیا ہے۔

روزنامہ   الریاض  : یمنی اقتصادی کمیشن کا کہنا ہے کہ حوثی ملیشیاؤں کے حملے ملکی معیشت کو مکمل طور پر تباہ کر کے رکھ دیں گے۔

فرینکفرٹر الگمائن زائی تنگ: حکومت  نے تمام تر جرمن شہریوں کو بروز ہفتہ یہودیوں کی خصوصی ٹوپی کیپا  پہنتے ہوئے گھروں سے باہر نکلنے کی  اپیل کی ہے۔

بلڈ:کریمپ کیرین باور سی ڈی یو  پارٹی پر تنقید  کرنے والے ریزو۔ ویڈیو کلپ پر رد عمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کیا سی ڈی یو  کے لیڈر آزادی اظہار  کےحوالے سے قوانین   میں رد و بدل کے متمنی ہیں۔

سودو دوئچے زائی تنگ : پورش کے دفاتر پر وسیع پیمانے کے چھاپے۔ رشوت ستانی اور بد عنوانیوں کے دعوے

ارجنٹائنی اخبار انفو بائے نے لکھا ہے کہ س2018 میں ونیزویلا میں افراط زر  کی شرح ایک لاکھ 30 ہزار 60 فیصد  تک رہی ہے۔

ونیزویلا کا روزنامہ تیلے سرُ لکھتا ہے کہ کیوبا کے وزیر ِ خارجہ برونو روڈری گیز چین کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

الا پائس: سانشیز ، ایگلے سیاس   سے کولیشن کی شرط سے باز آنے کے متمنی ہیں۔

لا ٹیمپس: فرانس میں ماکرون ۔ لا پین  لفظی جنگ دوبارہ ایجنڈے میں

لا سوئر : برسلز میں 4 ہزار سے زائد افراد نے انتہائی دائیں بازو کی پارٹیوں کے طاقت پکڑنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

لا فیگارو:  برسلز میں  یورپی  کلیدی عہدوں کے حصول کی دوڑ شروع

روسی ویب سائٹ رُس آن لائن ۔اورگ کا کہنا ہے کہ  روسی وزیر دفاع کے ترجمان انڈرے النٹسکی نے امریکہ  کے روس میں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنے کے لیے  کس قسم کے اقدامات اٹھانے پر روشنی ڈالی ہے۔

روسی اخبار ازوسطیہ:  روسی  فضائی ۔ خلائی  قوتیں سال 2020 کے اختتام تک 20 نئی نسل کے لڑاکا طیاروں سو۔335 کی مالک ہوں گی۔

روسی خبر ایجنسی طاس: روسی صدر پوتن  ،  نور سلطان   میں شروع ہونےو الے اعلی یوریشیائی اقتصادی کونسل کےسربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے قزاقستان   روانہ

 

 


 

 

 



متعللقہ خبریں