عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

28.05.19

1209720
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الاشرق الأوسط: اسرائیلی فوج نے شام میں  ایک فوجی ٹھکانے پر حملہ کر دیا۔۔ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات

الرایہ القطریہ: ایک سعودی صحافی نے خاشقجی کی حرکات و سکنات کی سعودی انتظامیہ کو  مخبری کی تھی۔  قاتلوں  نے جمال خاشقجی کے قتل سے 48 گھنٹے قبل اور بھٹی جلاتے ہوئے تیاریاں شروع کر دی تھیں اور مقتول کے مردہ جسم کے  بعض  حصوں کو بھٹی میں جلا دیا گیا۔

روزنامہ الاریاض نے لکھا ہے  کہ چودہویں سربراہی اسلامی کانفرس کی تیاریوں کے دائرہ عمل میں اعلی سطحی سعودی حکام نے ایک اجلاس منعقد کیا۔

ویسر کورئیر : امریکی پابندیوں نے ایران سے تجارت کو تباہ کرڈالا۔ جرمن فرمیں ایران سے رخصتی اختیار  کر رہی ہیں۔

ویلٹ :یورپی پارلیمانی انتخابات 2019: دائیں بازو کی اے ایف ڈی پارٹی مشرقی جرمنی میں ایک بڑی جماعت بننے کی راہ میں آگے بڑھ رہی ہے۔

برلینر مورگن پوسٹ: سیاسی علوم کے ماہرین  جرمنی اور پورے یورپ میں سیاسی جماعتوں کے نظام میں رونما ہونےو الی تبدیلیوں کا  جائزہ لے  رہے ہیں۔

لا پیرس این: فرانس میں 8 اموات میں سے ایک کا موجب سگریٹ نوشی ہے۔

روزنامہ لا فیگارو: رینو۔ فیاٹ  کا الحاق: وزیر ِ خزانہ لا مائر نے فرانس میں کسی بھی متعلقہ کارخانے کو نہ بند کرنے کی شرط رکھی ہے۔

لا موند:سال 2018 میں دہشت گردی پر مبنی ویب شیئرنگ میں 3 فیصد کی شرح سے کمی  آئی ہے۔

ہسپانوی روزنامہ الا پائس  کا کہنا ہے کہ "ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانشیز  کی صدرِ فرانس امینول ماکرون سے ملاقات کے عقب میں یورپی  پارلیمنٹ میں سوشلسٹ اور لیبرل  پارٹیوں کی کولیشن کا معاملہ کار فرما ہے۔

الا موندو: پودیموس کے لیڈر پابلو ایگلے سیساس کو بے زبان  کرنے والازوال،  ان کو 8 لاکھ 60 ہزار ووٹوں اور 68 خود مختار ممبران ِ اسمبلی  کی نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے

ارجنٹائنی روزنامہ کلیرین  کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ہمدرد ایک گروہ نے میکسیکو کی سرحدوں پر اپنی "خصوصی" دیوار تعمیر کرنی شروع کر دی ہے۔

روسی نیوز ویب سائٹ: لینتاڈاٹ آر یو: یوکیرین آبنائے کرچ کو ایک بین الااقوامی حیثیت سے ہمکنار کیے  جانے کا متمنی ہے۔

روسی خبر ایجنسی طاس: روسی وزیر اعظم میدیودیف  نے یوریشیا اقتصادی یونین کی وسعت کے احتمال  کا ذکر کیا ہے۔

روسی  اخبار از وسطیہ: روسی  شہریوں کا 25 فیصد حصہ خوردنی اشیاء کے بجٹ میں کٹوتی لانے کی کوششوں میں ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں