عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

03/05/19

1194300
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

جرمن اے آر ڈی  کے مطابق ، جرمن  چانسلر انگیلا مرکل   نے  افریقی ملک  مالی میں متعین جرمن فوجیوں  کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 ڈوئچے ویل     کا لکھنا ہے کہ  جرمنی میں  گرجا گھروں   میں   مذہبی  ارکان کی تعداد سن 2060   تک  کم ہو کر نصف  ہو جائے گی ۔

 عربی اخبار الشرق الاوسط نے خبر دی ہے کہ   واشنگٹن انتظامیہ  نے  3 مہینوں  کے دوران  1 ارب ڈالرز کے  میزائل معاہدے طےکیے ہیں۔

 الرایہ القطریہ   کا لکھنا ہے کہ  متحدہ عرب امارات اور مصر   نے  لیبیا کی صورت حال بگاڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

 الحیات   لبنان کے اخبار  نے خبر دی ہے کہ  سعودی سرحدی محافظوں  نے جدہ کی بندرگاہ کے قریب ایک ایرانی آئل ٹینکر   کو  بچا لیا ۔

 رشیا ٹوڈے    کےمطابق ، روس    نے  اس سال  سونے کی خرید   میں برتری حاصل کر لی ہے ۔

 تاس خبر ایجنسی   نے لکھا ہے کہ  یوکرینی تاجر  کولوموسکی  نے کہا ہے کہ دونباس کا بحران    خانہ جنگی ہے ۔

 ریا نووستی    نے خبر دی ہے کہ  دہشتگردوں نے  شام میں روسی فوجی اڈے پر  فائرنگ کر دی ۔

 ہسپانوی   الپائس  نے خبر دی ہے کہ  ملک میں انتخابات  کے بعد  جیتنے والی    سوشلسٹ لیبرپارٹی   کا جھکاو اس وقت مرکزی دائیں بازو کی  کیودادانوس پارٹی کے بجائے  بائیں بازو   کی  پودیموس پارٹی  کی طرف زیادہ ہے ۔

 ٹیلی سور وینیزویلا    کے مطابق ، صدر نکولس مادورو نے کہا کہ   سامراجی  نظام   ملک  کے بحران  کو حق بجانب قرار دینے میں مصروف ہے ۔

 الموندو    کا لکھنا ہےکہ  وزیراعظم سانچیز کے دور حکومت میں  قومی خزانے   کو  30 ارب یورو کا اضافی بجٹ برداشت کرنا پڑا ہے۔

 فرانس  24     وینزویلا کے صدر مادورو نے   مخالفین کے خلاف  کوششیں تیز کر دیں۔

  فرانس 24     نے خبر دی ہے کہ  بھارت میں  فانی سمندری طوفان  کا خطرہ ، 10 لاکھ  سے زائد افراد  محفوظ مقامات  پر منتقل

 

 



متعللقہ خبریں