عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 02.05.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 02.05.2019

1193795
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں  - 02.05.2019

عالمی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا  کے شہہ سرخیوں کے ساتھ حاضر ہیں۔

اے آر ڈی  جرمنی:  جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکیل مغربی افریقی ممالک کے دورے پر روانہ ہوگئی ہیں۔

زیڈ ڈی ایف جرمنی:  جرمنی کے وزیر خارجہ Heiko Massنے کولمبیا کو مالی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

spiegelاون لاین جرمنی:  جرمن ٹریڈ یونین ڈی جی بی کے چیئرمین Reiner Hoffmannنے کہا ہے کہ جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل  نے  فرانس کے صدر ماکروں سے  ایک طالب علم کی طرح کا رویہ اختیار کیا ہے۔

روزنامہ الشرق الاوسط:  سعودی عرب نے آذربائیجان کے بارے میں اپنے رویے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہ ہونے سے آگاہ کیا ہے۔

 روزنامہ الرایہ القطریہ:  سعودی عرب یمن کے وزیر کو گھر میں نظر بند کئے ہوئے ہے۔

روزنامہ الحیاۃ لبنان:  قطر ، ایران کے خلاف  عائد پابندیوں کو جاری رکھنے کے خلاف ہے۔

 روزنامہ El País اسپین:  وینزویلا کے حزب اختلاف کے رہنما Leopoldo Lopezنے اسپین کےکاراکاس   کے سفارت خانے میں  سیاسی پناہ لے لی ہے۔

روزنامہ  ال یونیورسل  وینزویلا:   صدر مادورو نے  کہا کہ دیر یا بدیر تختہ الٹنے کی کوشش کرنے والے تمام افراد جیل میں جائیں گے۔

روزنامہ El Nacional  وینزویلا: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن  نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدرمادورو  کیوبا کے زیر تحفظ ایک پناہ گاہ میں روپوش ہیں۔

نیوز ویب سائٹ لنتا روس:  صدر پوتین ریزرو کے طور پر  قومی سلامتی پر مبنی انٹرنیٹ تشکیل کے بارے میں بل کی منظوری دے چکے ہیں۔

 روس نیوز ایجنسی ریا نووستی: امریکہ نے روس کی طرف سے تیار کردہ کم قوت والے نیوکلیئر اسلحے  کی تیاری کے خلاف اقدامات اٹھانا شروع کردیے ہیں۔

روس تاس نیوز ایجنسی:  امریکہ نے روس کی جانب سے وینزویلا  کی صورتحال میں کی جانے والی مداخلت  پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

 کورئیر  انٹرنیشنل: بلغاریہ میں پریس کی آزادی کے بارے میں صورتحال ابھی تک  مبہم ہے۔

 روزنامہ Le Parisien: پیرس میں یکم مئی کو تیس کے قریب مظاہرین نے ایک ہسپتال پر قبضہ کیے رکھا.

 روزنامہ لبریشن:  سیکورٹی کے معاملے میں معلومات فراہم کرنے کے الزام میں برطانیہ کے وزیر دفاع کو نکال باہر کردیا گیا ۔



متعللقہ خبریں