عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

29.04.19

1191930
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ الشرق الاوسط نے  لکھا ہے کہ سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان نے جاپانی  وزیر خارجہ  سے مشترکہ منصوبوں پر کام کرنے کے موضوع پر بات چیت کی ہے۔

الرایہ الاقطریہ: امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ   نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ "آپ امیر کبیر ہیں ۔۔ آپ ادائیگی کریں  حفاظت کا بیٹرہ  ہم اٹھائیں گے۔"

لبنانی روزنامہ الحیات  کا کہنا ہے کہ "ایران نے آبنائے حرمز کو آمدورفت کے لیے بند کرنے اور جوہری معاہدے سے دستبرداری کا ایما ء دیا ہے۔

 آے آر ڈی ڈاٹ ڈی ای: جرمن دفترِ خارجہ نے سری لنکا  کی سیر و سیاحت کرنے والے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔

زیڈ ڈی ایف ڈاٹ ڈی ای: جرمنی  میں تقریبا ً 33 لاکھ  ملازمین ماہانہ دو ہزار  یورو سے بھی کم تنخواہ لیتے ہیں۔

دوچ لینڈ فنک ڈاٹ کام : شاہراہ ریشم؛ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کے لیے 64 ارب ڈالر  کی مالیت کے منصوبے طے پائے ہیں۔

ہسپانوی  اخبار الا پائس نے  لکھا ہے کہ سوشلسٹ پارٹی  نے عام انتخابات جیت لیے ہیں، تا ہم اسے کولیشن قائم کرنی ہو گی۔ دوسری جانب  عوام پرست  پارٹی کو  تاریخی سطح کی شکست ہوئی ہے۔

اے بی سی: میکسیکو میں  پُر تشدد واقعات صدر لوپیز اوبرادُر  کی تدابیر کے غیر مؤ ثر ثابت ہونے کی بنا پر بامِ  عروج تک جا پہنچے ہیں۔

میکسیکن روزنامہ  جورنادا :  زوکا تیکاس میں بس الٹنے سے 11 افراد جان بحق ۔

لے موند:  دنیا بھر میں اسلحہ سازی  کے لیے خرچ کردہ رقوم 2 ہزار ارب ڈالر کے قریب پہنچ  گئی ہیں۔

لے فیگارو:  13 بچوں   میں فوڈ پائزننگ  کی شکایت  پر مارکیٹوں سے پنیر اٹھا لی گئی۔

لے پاریزئن :  نوٹرے ڈیم کلسیہ کی نشاطِ نو: ایک ہزار کے قریب ماہرین نے صدر ماکرون کو اس معاملے پر جلدی کرنے پر متنبہ کیا ہے۔

روسی طاس خبر ایجنسی:  روس،  سب سے زیادہ عسکری  اخراجات  کرنے والے پہلے  پانچ ملکوں کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکا۔

روسی رامبلر پورٹل: روسی اسمبلی دوما میں   اوقات کار  میں کمی لانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

روسی ریا نووسطی   نیوز ایجنسی: یوکیرینی پارلیمنٹ نے روس سے دون باس کے باشدوں کو روسی پاسپورٹ  کےا جراء کے فیصلے کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں