عالمی ذرائع ابلاغ 25.04.19

عالمی ذرائع ابلاغ 25.04.19

1189842
عالمی ذرائع ابلاغ 25.04.19

*** سعودی عرب، روزنامہ الشرق الاوسط: تین جرنیلوں کے استعفے سے سوڈان میں کشیدگی مدہم پڑھ رہی ہے۔

 

*** قطر، روزنامہ الریا القطریا: متحدہ عرب امارات  افریقہ سے سونے کی اسمگلنگ میں بنیادی مرکز  کی حیثیت رکھتی ہیں۔

 

*** مصر، روزنامہ  الاہرام: مصر کے صدر السیسی چین میں منعقدہ "روڈ اینڈ بیلٹ " سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

 

*** سٹرن  ڈاٹ ڈی ای:دو بوئینگ  737 میکس طیارے گرنے کے بعد امریکہ کی دیو ہیکل ایوی ایشن کمپنی بوئینگ  کا منافع سال کی پہلی تہائی میں گر گیا۔

 

*** اسپیگل آن لائن: دائیں بازو کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے ، ہر دو جرمنوں میں سے ایک مہاجرین کا دشمن۔

 

***فرنکفرٹ الگمائنے زیتنگ: والڈیووسٹوک  میں مذاکرات ، کِم اور پوتن کی توقعات کیا ہیں؟

 

***اسپین، الموندو: کاتالان حکومت نے کہا ہے کہ کیویماڈی جوڈاس  Quema de Judasفیسٹیول میں سیویلا کوریپے ڈی کارلس پیوگڈے مونٹ کا پُتلا جلا کر نفرت  پھیلانے کے جرم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

 

***ارجنٹائن ، روزنامہ کلارین: اسپین میں چار پارٹیوں  کی ڈھکی چھپی جدوجہد ملک میں دو پارٹی حکومت کا خاتمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

 

***اسپین، روزنامہ الپائس: دارالحکومت میکسیکو سٹی  کے شہری ،  حکومتی کاروائیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی آلودگی کے خلاف دعوی دائر کرنے کی تیاریوں میں۔

 

***سوٹزر لینڈ، روزنامہ لی ٹیمپس: شمالی کوریا کے کھیل میں روس دوبارہ اسٹیج پر۔

 

***روزنامہ لی موند: امانوئیل ماکرون نے گرینڈ خطاب کیسے تیار کیا۔

 

*** لی فگارو: عدالت نے رینو۔نیسان کے سی ای او ' کارلس گھوسن' کی رہائی کی طلب قبول کر لی۔

 

***روس، روزنامہ ازوستیا: روس کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ سرگے نارشکن نے کہا ہے کہ امریکہ کے وینزویلا میں فوجی آپریشن کی تیاریوں میں ہونے کے اشارے  مل رہے ہیں۔

 

***روس، خبر رساں ایجنسی ریا نوستی: پوتن نے کہا ہے کہ ہم نے کِم جونگ اُن کے ساتھ تفصیلی مذاکرات کئے۔

 

***روس، خبر رساں ایجنسی لینتا ڈاٹ آر یو: یوکرائن کے صدر زیلنسکی کے آفس نے کہا ہے کہ پوتن کے دونباس کے شہریوں کو ویزے کی سہولیات دینے کا مفہوم یہ ہے کہ روس ایک قابض حکومت کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو قبول کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں