عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

24.04.19

1189142
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

روزنامہ دوچے ویلے  کا کہنا ہے کہ سری لنکا  حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے؛ یہ تنظیم ساڑھے تین سو سے زائد انسانوں کےقتل کا مرتکب ہوئی ہے۔

اشپیگل  آن لائن  نے لکھا کہ "یوکیرین میں  صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے زیلنسکی کو جرمنی کے دورے کی دعوت دی ہے۔"

اے آر ڈی: سر ی لنکن صدرِ مملکت سری سینا کا کہنا کہ خفیہ سروس نے ان کو آگاہی نہیں کرائی تھی  لہذا محکمہ پولیس اور سیکورٹی قوتوں کے ڈھانچے کو از سرنو مرتب  کیا جائیگا۔

الاشرق الاوسط: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو نے گولان پہاڑیوں کے ایک موضع کو ٹرمپ کے نام سے منسوب کر دیاہے۔

الرایہ القطریہ: سعودی عرب نے  بلا کسی جواز کے دو ماہ سے اُردن کےا یک شہری کو جیل  میں قید کر رکھا ہے۔

الحیات: مصر، سوڈان کی تازہ صورتحال کا جائزہ  لیے جانے والے افریقہ سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا  ہے۔

ہسپانوی اخبار الا پائس  نے لکھا ہے کہ اسپین میں عام انتخابات سے پیشتر ٹیلی ویژنز پر مناظرہ: حزب اختلاف  کے درمیان "دائیں بازو  کی لیڈر شپ کی جنگ"  وزیر اعظم سانشیز کے حق میں ٹہری ہے۔

چلی کا اخبار لا تیرسیرا لکھتا ہے کہ چلی کے صدر پِینیرا  نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی ہے۔

الا یونیورسل : گاڑی چوری کرنے کی کوشش کے دوران  ڈاکوؤں کی فائرنگ سے  گاڑی میں محو نیند چار سالہ بچی موت کے منہ میں چلی گئی۔

خبر روس ویب سائٹ : امریکہ ، ایس۔400 میزائل نظام کے معاملے کی بنا پر ترکی سے اپنے فوجی اڈے کو یونان منتقل کر سکتا ہے۔

طاس: شمالی  کوریائی لیڈر کم جونگ اُن  روسی شہر ولادی ووستوک کو بکتر بدی ریل گاڑی  کے ذریعے جا رہے ہیں۔

ابزر پریس  نیوز ویب سائٹ: کریملن  نے بیان جاری کیا ہے کہ پوتن کی جانب سے زیلنسکی کو مبارکباد  دینا قبل از وقت ہے۔

فرانسیسی روزنامہ لا موند نے لکھا ہے کہ امریکہ نے  آبرو ریزی کو  ایک جنگی اسلحہ کے  طور پر استعمال کیے جانے کے خلاف اقوام متحدہ کی قرار داد کی مخالفت کی ہے۔

لیبریشن: ایرانی تیل پر مکمل پابندی:  ٹرمپ براہ راست پیٹرول پر حملہ کر رہے ہیں۔

اور فرانسیسی اخبار لا فیگارو نے لکھا ہے کہ نجی شعبے میں  ملازمتیں کرنے والوں کا نصف ماہانہ 1789 یورو سے زیادہ کماتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں