عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

19/04/19

1186422
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

عربی زبان کے اخبار الشرق الاوسط      نے خبر دی ہے کہ    سعودی عرب میں  پہلے عراقی بینک  کا قیام عمل میں لایا گیا ۔

 

کویتی اخبار الوطن کے مطابق ، مصر،یونان اور قبرص   کے درمیان" مدوسہ 8 نامی  فوجی مشیقں جاری ہیں۔

 

  لبنان کے الحیات اخبار کا لکھنا ہے کہ  سعودی عرب اگلے سال نومبر میں جی 20 اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

 

 الموندو ہسپانوی اخبار کا لکھنا ہے کہ  وینیز ویلا   کے پناہ گزینوں نے  اسپین میں  رہائشی املاک    کی خرید میں کافی دلچسپی دکھائی ہے ۔گزشتہ سال  تقریباً 278 مکان ان  وینیزویلا کے شہریوں   نے خریدے ۔

 

ٹیلی سور وینیزویلا  نے روسی دفتر خارجہ کی ترجمان  ماریا زخارووا  کے بیان کا حوالہ دیاہے جس میں انہوں نے امریکہ سے کہا ہے  کہ وہ وینیزویلا کے خلاف    جارحیت کا منصوبہ ترک کردے۔

 

الناسیونال وینیزویلا   کے مطابق ،امریکی کانگریس کے ایک وفد نے  وینیزویلا بحران    کا جائزہ لینے کی خاطر  کولومبیا- وینیزویلا سرحدی علاقے کا دورہ کیا ۔

 

فرانسیسی لے فیگارو  نے خبر دی ہے کہ  فرانسیسیوں کی اکثریت   ماکروں کے خلاف  ہونے کے باوجود   ان کی مقبولیت کا گراف بلند ہوتا  نظر آرہا ہے ۔

 لے موندے:  لیبیا کے وزیر داخلہ  نے   پیرس حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ جنرل حفتر   کی مدد کر رہی ہے ۔

 

 لاپاریسیاں : فرانسیسی عدالت  نے نجی شعبوں میں حجاب کی پابندی ختم کر دی ہے۔

 

 ڈوئچے ویل جرمنی  کا لکھنا ہے کہ  یونان ،جرمنی سے جنگی ہرجانہ طلب کر رہا ہے۔

 

اے آر ڈی     نے جرمنی میں  خشک سالی  کی خبر دی ہے  اور بتایا ہے کہ ملک کے بعض علاقوں میں بارشوں کی  کمی کی وجہ سے جنگلاتی آگ کے واقعات میں اضافے کا خطرہ ہے۔

 

روسی خبر ایجنسی  لینتا .آر یو   کا  کہنا ہے کہ  فرانس  روسی سرحد پر  ٹینک اور ہزاروں فوجی  متعین کرے گا۔

 تاس خبر ایجنسی  نے سوال کیا ہے کہ  پوروشینکو بمقابلہ   زیلینسکی  ،دونوں امیدوار عوام سے کیا  وعدے کرتے ہیں۔

 

  

 



متعللقہ خبریں