عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

02.04.19

1175591
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

 الاشرق الا اوسط: عراقی صدر صالح کا  کہنا ہے کہ ان کا ملک   ہمسایہ ممالک کو  نقصان بنانے والا ایک اڈہ نہیں بنے گا۔

الرایہ القطریہ:سعودی ولی عہد  محمد بن سلمان  نے اپنے ملک کی طاقت کو کمزور کر دیا ہے اور کئی ملکوں کو اپنا دشمن بنا لیا ہے۔

الشرق  االا اوسط کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے گولان پہاڑیوں  پر وسیع پیمانے کی رہائشی کالونیاں قائم کرنے کے لیے طویل المدت منصوبہ تیار کیا ہے۔

الا پائس  نے لکھا ہے کہ ہسپانوی وزیر ِ خارجہ جوزف بوریل  اور ان کے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو نے امریکہ  کی ونیز ویلا پر عائد پابندیوں کے اسپین پر اثرات پر غور کیا ہے۔

ونیزویلا کا  روزنامہ تیلے سُر  لکھتا ہے کہ ونیزویلا کے سپریم کورٹ نے ہوان گوائدو کی خصوصی مراعات کو ختم کرنے کا ٹرائل پیش کیا ہے۔

الا ناسیونل:  وائٹ ہاؤس کے سیکورٹی مشیر جان بولٹن  نے شاویز کے حمایتی گروہوں کی بروز اتوار  مظاہروں میں مخالفین پر فائر کھولنے پر نکتہ چینی کی ۔

فرانسیسی روزنامہ لا فیگارو نے لکھا ہے  کہ سعودی عربنے جمال خاشقجی کے  بچوں کو ہرجانہ ادا کیا ہے۔

لیبریشن: الجزائری صدر بوطفلیقہ  منظر عام سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

لا پاریزین   بھی لکھتا ہے کہ ونیز ویلا سپریم کورٹ  گوائدو کو حاصل خصوصی مراعات کو ختم کرنے کا متمنی ہے۔

اے آر ڈی : جرمنی   اب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا عبوری صدر ہے جو کہ اب  کے بعد عالمی امن و سلامتی کے معاملات میں با اختیار  ہو گا۔

ویسر کوریئر: وزیر ِ قانون بارلے ، ای۔ وہیکلز کے لیے  پیٹرول پمپوں پر آسانیاں فراہم کریں گے۔

اشپیگل آن لائن:  خطرے کے حامل 737 میکس بوئنگ کے سافٹ ویئر اپ۔ ڈیٹس میں تاخیری ۔

روسی روزنامہ از وسطیہ  نے لکھا ہے کہ :یوکیرین  میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں ولا دیمر زیلنسکی اور پیوٹر پوروشینکو دوسرے  مرحلے میں مدِ مقابل آئیں گے۔

میل ڈاٹ آر یو نیوز پورٹل: روسی وزارت خزانہ ٹیکس قانون میں 5 نئے نکات کو شامل کرنے کی تیار ی میں۔

اور روسی طاس ایجنسی  کا کہنا ہے کہ روس اور چین نے  دریائے آمور  پر دونوں ملکوں کو ملانے والے ریلوے لائن  پُل   پر  پٹریاں  ڈالنے کا کام شروع کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں