عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

15/03/19

1163994
عالمی میڈیا سے شہ سرخیاں

 برطانوی اخبار  الاشرق الاوسط     نے لکھا ہے کہ  عرایق پارلیمان نے امریکی فوجیں کے ملک سے  انخلا٫ کےلیے قرارداد تیار کرلی ہے۔

 

 لبنان کے الحیات  نے خبر دی ہے کہ   وزیراعظم سعد الحریری نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ   شامی مہاجرین   کا بحران   ملکی استحکام کےلیے نقصان دہ   ہو سکتا ہے۔

 

 الراعیہ القطریہ کے مطابق، امریکہ کے یک صد سالہ منصوبے     کے مالیاتی امور  پر  متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں ٹھن گئی ۔

 

  پیرو کے اخبار  ال کومیرسیو   کا لکھنا ہے کہ   بولیویا کے صدر     ایو مورالیس   نے     یقین ظاہر کیا ہےکہ   وینیزویلا کے عوام  اپنے وقار کا دفاع ضرور کریں گے۔

 

 لا پرینسا    نے خبر دی ہے کہ  یورپی پارلیمان نے نکاراگوا کے صدر  ڈینیئل اورتیگا   کی حکومت کے خلاف  پابندیوں پر مبنی ایک فیصلہ قبول کرلیا ہے ۔

 

 ڈوئچے ویل  کے ایک سروے کے مطابق   جرمن عوام   کی خواہش ہے کہ چانسلر  مرکل سن 2021 تک اقتدار پر رہیں۔

 

  اشپیگل آن لائن   نے خبر دی ہے کہ  بوئنف 737 میکس کے ایک پائلٹ نے  پرواز کے فوراً بعد  کنٹرول ٹاور سے اترنے کی   اجازت طلب کرلی ۔

 

فرانسیسی  لیبراسیون  کے مطابق ، امریکی کانگریس نے  فوری طور  پر دیوار کی تعمیر نامنظور کرتےہوئے ٹرمپ    کو مایوس کر دیا ۔

 

 روسی ریا نووستی   نے سلامتی کونسل کے حوالے سے لکھاہے کہ نیٹو نے اپنی فوج روس سے ملحقہ سرحد پر  لا کھڑی  کر دی ہے۔

 روسی تاس خبر رساں ایجنسی :روسی بینکوں نے  امریکہ کی طرف سے ممکنہ پابندیوں کے خلاف ایک پلان تیار   کرنا شروع کر دیا ہے ۔

 

 ایزویستیا  کا لکھنا ہےکہ امریکہ نے  مختصر اور  وسطی فاصلے   کے میزائلوں  کی تخفیف کے معاہدے کے  تحت ممنوعہ میزائلوں کی تیاری  شروع کر دی ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں