عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 07.03.2019

عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

1158905
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں - 07.03.2019

روزنامہ شرق الاوسط:  شام کے مشرق میں داعش کے آخری قلعے  سے اب لاشوں کی بدبو آ رہی ہے جبکہ وہاں پر موجود افراد گھاس پھونس کھانے پر مجبور ہیں.

 روزنامہ المستقبل لبنان:  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  کا ایس چارسو میزائل لینے پر اصرار  اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ وہ  پست قدمی سے کام نہیں لیں گے۔

روزنامہ الرایہ القطریہ:  قطر دنیا میں اپنا مضبوط مقام بنانے میں مصروف جبکہ دوہا کا محاصرہ کرنے والے ممالک پریشان ہیں.

Wirtschaftswoche: صدر ایردوان افراط زر کی شرح چھ سے سات فیصد کم کرنے کے خواہاں ہیں۔

 ڈوائچ اویلے : وینزویلا جرمنی کے سفیر کو واپس بھیج رہا ہے۔

اے آر ڈی:  پناہ گزینوں کے درمیان موجود جنگجووں کی وجہ سے  فہرست تیار کرنے میں مشکلات۔

El Pais: مادورو نے جرمنی کے سفیر کو ملک سے نکال باہر کیا جس کی وجہ سے یورپ کے ساتھ تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔

El Mundo: اسپین کے علاقے باس  میں سن 2018 میں ریپ کے واقعات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

El Clarin: برازیل کے صدر نے کہا ہے کہ وہ کارنیوال پر تنقید کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

فرانس  24:  فرانس کے وزیر خارجہ Jean Yves Le Driنے کہا ہے کہ  وہ الجزائر میں انتخابی سرگرمیوں کے منتظرہیں۔  

Le Monde: ہوائے نے حکومت امریکہ کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

 لبریشن:  کینیڈا میں سیاسی طوفان،  وزیراعظم جسٹن ٹریڈیو کے لئے خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔

 روزنامہ İzvestiya روس:  روس کی وزارت خارجہ نے روسی طیارے ایس یو 27 کے امریکی طیارے  آر سی 135 بالٹک  سمندر میں تعاقب کی ویڈیو جاری کردی۔

 روزنامہ Nezavisimayaروس:  روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ روس، امریکی مزائلوں کے دنیا کے کسی بھی علاقے میں نصب کرنے  کے عمل کا جواب دینے  کا حق رکھتا  ہے۔

Lentaروس نیوز ایجنسی:  امریکہ نے بیلاروس کی  کریمیا کے موضوع پر پالیسی کی حمایت کی ہے۔



متعللقہ خبریں