عالمی ذرائع ابلاغ 04.03.19

عالمی ذرائع ابلاغ 04.03.19

1156399
عالمی ذرائع ابلاغ 04.03.19

***سعودی  عرب، روزنامہ الشرق الاوسط:  الجزائر میں بوتےفلیکا کے دوبارہ صدارتی امیدوار کھڑے ہونے کے خلاف احتجاج۔

 

*** بحرین، روزنامہ اخبار الخلیج : الاظہر کے شیخ: کثیر تعداد میں زوجیت،  عورتوں کے خلاف ناانصافی ہے۔

 

*** قطر، الریا القطریا: خلیجی علاقے کی سلامتی، روس۔قطر مذاکرات کا بنیادی موضوع ہے۔

 

*** ڈی ڈبلیو:  وینزویلا ، گوآئیڈو نے مادورو کے خلاف اجتماعی احتجاج  کی اپیل کر دی۔

 

*** یورو نیوز: قبرص میں کم از کم 200 بلین مکعب میٹر  قدرتی گیس کی دریافت۔

 

***سپیگل آن لائن: جرمن برآمد کنندگان کے لئے خطرہ ۔ چین کی ترقی رُک رہی ہے۔

 

 *** اسپین، روزنامہ  الپائس: ہوان گوآئیڈو نے کہا  ہےکہ اگر مادورو میری گرفتاری اور قید  کا حکم دیتے ہیں تو یہ ان کی آخری غلطی ہو گی۔

 

*** اسپین ، اے بی سی:بولیویا کے صدر ایوو مورالس دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو تنہا نہیں ہیں۔

***میکسیکو، الیونیورسل:  امریکی ریاست آلاباما  کا طوفان 14ا فراد  کی جانیں نگل گیا۔

 

*** لی موندے : الجزائر، عبدالعزیز بوتےفلیکا 5 ویں ٹرم کے لئے صدارتی امیدوار کھڑے ہو گئے۔

 

*** لبریشن: فرانسیسی پولیس پر، بورڈو اور تولوز شہروں میں، مظاہرین کے خلاف قوت کے استعمال کا الزام۔

 

***فرانس 24 : ہوان گوآئیڈو وینزویلا واپسی کے وسیلے سے احتجاجی مظاہروں کی اپیل کر رہے ہیں۔

 

***روسی نیوز سائٹ لینتا: یوکرائن کو وارننگ،  یوکرائن جلد ہی قدرتی گیس کی ٹرانسفر میں ٹرانزٹ ملک کی خصوصیت سے محروم ہو جائے گا۔

 

***روسی خبر رساں ایجنسی تاس: روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف  کی طرف سے مشرق وسطی میں مسئلے کے حل کے لئے امریکہ کے تیار کردہ  "سو سالہ سمجھوتے"  کا جائزہ،  فلسطینیوں کا اس سمجھوتے کو قبول کرنا کچھ زیادہ ممکن دکھائی نہیں دیتا۔

 

*** روس روزنامہ ازوستیا: جرمنی کے وزیر دفاع کے خیال میں چین کے میزائل روس کے لئے خطرہ ہیں۔



متعللقہ خبریں