عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

26.02.19

1152728
عالمی میڈیا سے شہہ سرخیاں

الشرک الاوساط:  شامی لیڈر بشارالاسد نے صدر ایران حسن روحانی سے تہران میں ملاقات کی۔

لبنانی روزنامہ الحیاۃ:  ایرانی صدر حسن روحانی نے  پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے ملکی معیشت میں مداخلت کرنے کی مذمت کی ہے۔

 اخبار الخلیجی، بحرین:  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

اشپیگل آن لائن: سرحدوں سے واپسی ۔ ترکی بتدریج  زیادہ کم تعداد میں جرمن شہریوں کو اپنی سرحدوں سے واپس لوٹا رہا ہے۔

 اے آر ڈی: ایران کو تہنیتی پیغام۔  جرمن صدر اشٹائن مائیر  اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

 روزنامہ بلڈ: بیئل بن آمار کا پولیس کی جانب سے تعاقب  میں رکاوٹیں۔ آمار کے دوست کے بارے میں ایک خفیہ فائل۔

الاکمرشیو، پیرو:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور وینزویلا کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کرے گی۔

تودونوتیسیاس، ارجنٹٹائن:لیما گروپ نے ونیز ویلا میں فوجی مداخلت کی مخالفت کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ  نکو لاس مادورو  کے خلاف اقتصادی پابندیوں کو دو گنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 لا وان گارڈیا، اسپین:  کیوبا کے عوام نے نئے آئین کو 86٫8 فیصد ووٹوں کے ساتھ قبول کرلیا ہے۔

 روسی نیوز ویب سائٹ، خبر روس:  روس نے ٹیلی ویژن کے ذریعے امریکہ کو چیلنج کیا ہے،  ہمارے میزائل پانچ منٹ میں آٹھ سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنے کے اہل ہیں۔

روسی mk.ru نیوز ویب سائٹ: جاپان کے سمندر میں سفر کرنے والے روسی  بحری جہاز میں دھماکہ ہوا ہے۔

روسی روزنامہ  "ازویستیا" :روس یورپی کونسل سے کنارہ کشی اختیار کر سکتا ہے۔

فرانس 24: واٹی  کان  کی تین نمبر کی شخصیت جیورج پیل   کو بچوں کا استحصال کرنے کا قصور وار ٹہرایا گیا ہے۔

لا موند: پاکستان نے ہندوستانی فوج پر کشمیر کی فضائی حدود میں لڑاکا طیاروں کی پرواز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

لا فیگارو:  کیا ماکرون فرانس  میں   انتخابی مہم کے بعد ایک مختلف شخصیت کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں گے؟

 

 

 



متعللقہ خبریں