عالمی میڈیا سے اہم شہ سرخیاں

15/02/19

1145917
عالمی میڈیا سے اہم شہ سرخیاں

***  ہسپانوی لا وان گواردیا اخبار  کے مطابق ، کیوبا اور چین سے معاہدوں کے نتیجے میں   933 ٹن  امدادی  سامان  وینیزویلا  پہنچ گیا ہے۔

 

*** ٹیلی سور  وینیزویلا نے خبر دی ہے کہ  ملکی عدالت عالیہ    نے  قومی آئل کمپنی  پی ڈی و ی ایس اے    کے صدر کو بدلنے کا فیصلہ  کیا ہے۔

 

*** الشرق الاوسط عرب اخبار کا لکھنا ہے کہ   امریکی نائب صدر  پینس کے بقول، ایران  مشرق وسطی کےلیے خطرہ ہے۔

 

*** کویت کے اخبار الوطن   نے خبر دی ہے کہ اردن میں  ہونے والے دو دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔

 

*** لبنانی اخبار الحیات     کے مطابق، سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان  پاکستان ،بھارت،چین ،ملیشیا اور انڈونیشیا کے دورے پر روانہ  ہو رہے ہیں۔

 

***آے آر ڈی   نے  سیو دی چلڈرن کی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس کے مطابق  ہر 5 بچوں میں سے ایک  بحران زدہ  خطے میں  رہتا ہے۔

 

*** سوئس  اخبار   لی ٹیمس کا لکھنا ہے کہ  جنگ زدہ ممالک میں  بچے  جنگجووں سے زیادہ مر رہے ہیں۔

 

*** روسی اخبار ایزویستیا    کے مطابق ، امریکی سینیٹ نے روسی بینکوں  کے خلاف پابندیوں میں نرمی پیدا کر دی ہے۔

*** روسی   ویب سائٹ لینتا نے خطرہ ظاہر کیا ہے کہ  یوکرینی انقلاب کی طرز پر   مغربی دنیا مالدوا   میں بھی  انتشار پیدا کر سکتی ہے  ۔یہ خدشہ  روسی قومی سلامتی   امور کے سیکریٹری نکولائے پاتروشیف نے  ظاہر کیا ہے ۔

 

***  ڈوئچے ویل      کا لکھنا ہے کہ وارسا میں منعقدہ مشرق وسطی کانفرنس  کے دوران   ایران کے خلاف   نیا اتحاد ۔۔

 

 



متعللقہ خبریں