عالمی شہہ سرخیاں

30.01.19

1135745
عالمی شہہ سرخیاں

الشرق الاوسط: گوگل سرچ انجن ، دہشتگرد تنظیم داعش میں شرکت کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کے لئے   دوشیزاؤں کے روابط  کا جائزہ لے  رہا ہے۔

الرایہ القطریہ: قطر نے 2018 بدعنوانیوں کے انڈیکس میں عالمی سطح پر تینتیسویں اور عرب ممالک میں دوسرے نمبر پر جگہ پانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

 الحیات:  متحدہ عرب امارات نے مصنوعات پر پابندی عائد کرنے کے جواز میں قطرکی عالمی تجارتی تنظیم سے شکایت کی ہے۔

لا پاریسین، فرانس:  گیبرئیل طوفان: فرانس کے 15 مختلف علاقوں میں شدید برفباری اور سردی نے  روزمرہ کی زندگی کو اجیرن کر کے رکھ دیا ہے۔

لا فیگارو: سال 2018 میں فرانس کی اقتصادی شرح نمو میں ڈیڑھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

لیبریشن، فرانس: یورپی کونسل نے ییلو جیکٹس کے احتجاجی مظاہروں کو طاقت کے بل بوتے پر دبائے جانے پر  اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے

 روزنامہ ورشافٹس ووچ :ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل: دنیا بھر میں بدعنوانیوں میں سرعت سے اضافہ ہو رہا ہے۔  گو کہ مغربی یورپی ممالک بدعنوانی کے معاملے میں سفید پوش  ہیں تاہم جرمنی کی صورتحال کا  ایک مختلف نگاہ سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے  ایک سروے کے مطابق جرمنی میں اقتصادی شعبے میں اور سرکاری اداروں اور تنظیموں میں رشوت ستانی اور بدعنوانیوں کے واقعات میں  اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 روزنامہ بلڈ: جرمن نازیوں نے جمہوریہ چیکیا اور بلغاریہ میں فائرنگ کی تربیت حاصل کی ہے۔  انتہاپسند نازی باشندے ان ممالک میں فائرنگ کی تربیت حاصل کرنے کے لیے یکجا ہوئے،  ان کا مقصد اسلحہ کے استعمال کو باقاعدگی  سے سیکھنا ہے۔

 اے آر ڈی ٹیلی ویژن:   اعلی پائے کا منصوبہ التواء کا شکار  ہے،  جرمنی  اور فرانس تیز رفتار  ٹرینوں کی تیاری پر مبنی  ایک منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔  یہ شراکت داری بیک وقت چائنا کے خلاف ایک اقدام بھی ہے تاہم یورپی یونین  میں  اس حوالے سے بعض خدشات پائے جاتے ہیں۔

ریا نووستی نیوز ویب سائٹ:  ایک روسی  جنرل نے روس او رجاپان کی ممکنہ جنگ کے حوالے سے ایک سناریوپیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ایسا ہونے پر امریکہ فوری طور پر جزائر کوریل میں اپنے فوجی اڈے بناتے ہوئے امریکی فوجیوں کی تعیناتی کردے گا۔

روسی نیوز ویب سائٹ لینٹا: روس کے شمالی کوریا میں سفیر کا کہنا ہے روس نے کبھی بھی شمالی کوریا کو جوہری پاور اسٹیشن قائم کرنے  کی پیشکش نہیں کی۔

روسی از ویستیا اخبار: نکولس مادورو  نے اعلان کیا ہے وینزویلا روس اور چین کے تمام تر واجبات کی ادائیگی کرے گا۔

التی ماس نو تیاس، وینزویلا:  وینزویلا کے صدر مادورو کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں پُرتشدد  واقعات کے ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔

الا پائس، اسپین: اسپین میں غیر ملکی  بچوں کو گود میں لینے کے واقعات میں قابل ذکر حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

 الاموندو، اسپین: اسپین کی 2019 میں امید ترین اشخاص فی فہرست جاری کر دی گئی ہے ، Sol Daurella اسپین کی امیر ترین خاتون ہیں۔



متعللقہ خبریں