عالمی ذرائع ابلاغ

16/11/18

1089154
عالمی ذرائع ابلاغ

*** صدائے روس  نے خبر دی ہے کہ   روسی گیس  براستہ بحیرہ اسود  ترکی کے ذریعے  یورپ  پہنچانے کا حامل    منصوبہ ترک فلو  گیس پائپ لائن  کا  زیر سمندر کام  19 نومبر کو مکمل  ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب  کا اہتمام  استنبول میں  ہوگا جس میں  صدر ایردوان اور  روسی ہم منصب  ولا دیمیر پوٹن بھی  شریک ہونگے۔

 

*** امریکی ایسوسی ایٹڈ  پریس     کے  مطابق ، شمالی قبرص کے صدر  مصطفی عاقنجی  نے کہا ہے کہ مشرقی  بحیرہ روم   سے حاصل ہونے والی گیس    کی فروخت کےلیے   ترکی کا راستہ  عالمی خریداروں کےلیے کفایت بخش  اور آسان ہوگا لیکن اس کےلیے  ضروری ہے کہ پہلے  مسئلہ قبرص کا  پر امن حل تلاش  کیا جائے ۔

 

*** قطری الجزیرہ ٹی وی  نے صدر ایرودان کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ  جمال خاشقجی  قتل  سے متعلق صوتی   ریکارڈنگ  بعض ممالک کے حکام کو سنوائی گئی ہے جن میں سعودی بھی شامل تھے جو کہ سن کر  سکتے میں آ گئے۔

 

**** ایران  کی  فارس خبر ایجنسی  کا لکھنا ہے کہ   ترکی،  کرغزستان کی مسلح افواج کےلیے   تعاون  میں دو گنا اضافہ کرے گا جس میں  مشینیں ، صنعتی آلات اور طبی سازو سامان   سمیت   مالی امداد بھی شامل ہوگی ۔

 

*** فرانسیسی  اے ایف پی    نے خبر دی ہے کہ عالمی برادری کی طرف سے    ترکی  نے   لیبیا  کے  سیاسی بحران کے خاتمے کی کوششوں میں ناکامی پر عالمی کانفرنس   سے  اپنی رکنیت واپس لے لی ہے ۔

 

***ایران    کی  خبر رساں ایجنسی ایرنا    کےمطابق ، وزیر خارجہ  مولود چاوش اولو نے  کہا ہے کہ  ایران پر عائد نئی امریکی   پابندیاں  درست اقدام نہیں   ہے ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں