عالمی ذرائع ابلاغ

03/08/18

1025127
عالمی ذرائع ابلاغ

*** جارجیا کی انٹر پریس نیوز    نے  صدر رجب طیب ایرودان کے بیان  کو جگہ دی ہے جس میں انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی سیاسی روش  ترکی جیسے دوست ملک  کو کھو سکتی ہے ۔

 

***برطانوی رائٹرز   خبر رساں ایجنسی  کے مطابق، صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ اور ترکی  دوستانہ  تعلقات  کو دوبارہ  سے   راہ راست پر لانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

 

*** ایرانی خبر رساں ایجنسی ایرنا    کا لکھنا ہے کہ      ترکی میں  قومی سلامتی کے اجلاس کے دوران  مشترکہ اعلامیئے میں واضح کیا گیا کہ   امریکی صدر ٹرمپ کی  ترکی مخالف  سخت بیانات  ناقابل قبول ہیں۔

***ہسپانوی  نشریاتی ادارے یوروپا پریس      نے  خبر دی ہے کہ   ترکی نے   اپنے دو وزرا٫ کے خلاف امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کی  اور بیان جاری کیا کہ امریکہ  ہمارے عدالتی نظام میں مداخلت      کا  مرتکب ہوا ہے     لہذا امید ہے کہ امریکہ  فوری طور پر اس غلطی       کا ازالہ کرے گا بصورت دیگر  حکومت ترکی بھی   ضروری اقدامات اٹھانے پر مجبور  ہوگی ۔

 

*** رائیٹرز خبر رساں ایجنسی کے مطابق ،  ترک وزیر خزانہ    و مالی امور  برات البائراک  نے بھی  اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردی کے الزام میں  ملوث  امریکی پادری کی ترکی میں نظر بندی  کے خلاف امریکی   پابندیاں  ناقابل قبول ہیں  اور اس کا اثر ہماری معیشت پر منفی انداز میں نہیں پڑے گا۔

 

*** ایران کی مہر خبر رساں ایجنسی   نے لکھا ہے کہ  ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے   ٹویٹر  پر   دو ترک وزرا٫  کے خلاف امریکی پابندیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 

***جارجیا  کی انٹر پریس نیوز     نے  ترک صدر ایردوان نے  بیان کو جگہ دی ہے جس میں انہوں نے  کہا کہ اگر پارلیمان میں سزائے موت کی قرارداد  پیش کی گئی  تو وہ بلا تردد  اس پر دستخط کر دیں گے۔

***ایرانی خبر رساں ایجنسی  ایرنا  کےمطابق ، ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے اپنے بیان میں کہا کہ  تمام رکاوٹوں کے باوجود    یورپی یونین کی رکنیت  ہمارا اسٹریٹیجک ہدف ہے ۔

 

*** روسی اسپوتنک   ویب سائٹ نے ترک محکمہ شماریات   کی  ایک رپورٹ  کے حوالے سے خبر  دی ہے جس کے تحت ، سال کی دوسری  سہ ماہی   میں    شعبہ سیاحت   کی آمدنی میں گزشتہ سال کے اسی دور کے مقابلے میں 30 گنا  اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

 

***امریکی سی این این   چینل    نے کھیلوں کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ  چین میں منعقدہ  کن گائی   لیک   ٹور کے نویں مرحلے میں ترک سائیکل سوار  اونور بلقان     کو کامیابی ملی ہے ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں