عالمی ذرائع ابلاغ

09/03/18

926101
عالمی ذرائع ابلاغ

***روس کی تاس خبر رساں ایجنسی   کے مطابق ،ترک صدر ایردوان نے اپنے  فرانسیسی ہم منصب  ایمانویل ماکروں  سے ٹیلیفون پر بات چیت کی جس میں   الغوطہ الشرقیہ     کے بحران  پر بات چیت ہوئی ۔

 

***آذری خبر رساں ایجنسی  ٹرینڈ نیوز  نے  خبر دی ہے کہ   ترک نائب  وزیر اعظم  اقتصادی امورمہمت شیمشیک  نے  اس بات کا اظہار کیا کہ دنیا میں  تجارتی جنگ  باقاعدہ شروع ہو چکی ہے ۔

 

*** روس کی  اسپوتنک نیوز ایجنسی نے لکھا ہے کہ امریکہ   کی طرف سے فولاد اور المونیئم پر درآمدی ٹیکس بڑھانے پر یورپ نے بھی کمر کس لی ہےاور اس نے ترکی کے ساتھ اس سلسلے میں رابطہ کیا ہے۔

 

*** جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویل  کے مطابق ،  ترکی  شامی شہر ادلب   اور مخالفین کے زیر کنٹرول  علاقوں میں 3 کیمپ قائم  کرے گا جن میں 1 لاکھ 70 ہزار افراد کو بسایا جائے گا۔

 

***بی بی سی    نے خبر دی ہے کہ  ترک شہر قیصری   میں واقع ارجی ایس  سرمائی  کھیلوں کے مرکز  میں  22 تا 25 مارچ کے درمیان  اسنو کائٹ کے  عالمی مقابلے ہونگے۔

 

*** وائس آف امریکہ  کا کہنا ہے کہ   ترکی نے  غیر قانونی  طور پر سرحد پار کرتےہوئے پکڑے جانے والے دو یونانی  فوجیوں  کی کھینچی جانے والی بعض تصویروں  کا مشاہدہ شروع کر دیا ہے جو کہ حساس مقامات سے تعلق رکھتی ہیں۔

 

*** برطانوی رائٹرز   خبر رساں ایجنسی     نے خبر دی ہے کہ  صدر ایردوان اپنے ایرانی ہم منصب  حسن روحانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی  جس میں  شام میں جنگ بندی   پر عمل درآمد کی کوششیں تیز کرنے  پر مطابقت کا اظہار کیا گیا ۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں