عالمی ذرائع ابلاغ.06.12.2017

عالمی ذرائع ابلاغ

862403
عالمی ذرائع ابلاغ.06.12.2017

 برطانوی  خبر  رساں ایجنسی  رائٹرز کے مطابق  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ "القدس مسلمانوں کے لئے ریڈ لائن ہے"۔انہوں نے کہا کہ  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت  تسلیم کرنے سے متعلق خبروں  سے ان کو ٹھیس پہنچی ہے۔انہوں نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ محترم ٹرمپ القدس مسلمانوں کی ریڈ لائن ہے اور یہ چیز ہمارے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی منسوخی تک جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ" میں امریکہ کو ایک ایسے کسی  قدم  کو اٹھانے سے باز آنے  سے متعلق متنبہ کرتا ہوں ۔"  

 

ایران کی مہر خبررساں ایجنسی : امریکی سفارت خانے کی  بیت المقدس منتقلی  ہمارے لیے خدشات کا باعث ہے: قالن۔  ایجنسی کے مطابق  ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے   بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ   امریکہ  کے سفارت خانے کے بیت المقدس منتقلی  ہمارے لیے خدشات کا باعث ہے۔  انہوں نے اپنے ٹوئٹر  اکاونٹ  میں لکھا ہے کہ امریکہ   کے اپنے سفارت خانے کے بیت المقدس منتقل کیے جانے سے متعلق شائع ہونے والی خبریں  ہم سب کے لیے   دکھ  کا باعث ہیں۔  یہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے منافی فیصلہ ہے۔  مشرقی وسطیٰ جو پہلے ہی  کشیدگی کا شکار ہے مزید حالات خراب ہوسکتے ہیں اور امریکہ کا فیصلہ ان خراب حالات کو مزید خراب کرنے کے لیے جلتی پر تیل چھڑکنے کے مترادف ہے۔  ہمیں امید ہے امریکہ ایسی فاش غلطی  نہیں کرے گا۔     

 

وائس آف رشیا کی" چاوش اولو،  نیٹو کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے برسلز میں"  کے زیر عنوان خبر کے   مطابق   ترکی کے وزیر خارجہ    مولود چاوش اولو ،  نیٹو کے وزرائے خارجہ   کے اجلاس میں شرکت کے لیے  برسلز میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے  اور اپنے امریکی ہم منصب   ریکس ٹلرسن سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں صدر ٹرمپ کی جانب سے ترکی کی دہشت گرد تنظیم پی کے کے  کی شام میں موجود ایکسٹینشن  وائی  پی جی  کو اسلحہ فراہم کرنے سے متعلق  باز آنے کے وعدے کی یاد دہانی کروائی جائے گی۔  ترکی کے وزیر خارجہ اس اجلاس  کے موقع پر یونان کے وزیر خارجہ   نکوس  کوجیاس سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

وائس آف امریکہ:"واشنگٹن میں ترکی سے متعلق کانفرنس "    ریڈیو کے مطابق  امریکہ کے دارالحکومت   واشنگٹن  میں مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ  نامی تھنک ٹینک  میں  ترکی سے متعلق ایک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔  اس کانفرنس میں امریکہ  کی وزارتِ خارجہ   یورپ اوریوریشیا  کے امور     کے انڈر سیکرٹری جانتھن   کوہن  نے ترکی اور امریکہ کے تعلقات  کی اہمیت کا اجاگر کرتے ہوئے  نیٹو میں امریکہ کے بعد دوسری بڑی فوج کے مالک ہونے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ترکی کی جانب سے  شامی باشندوں  کو دی جانے والی امداد اور ان کی دیکھ بھال کرنے پر ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

 



متعللقہ خبریں