عالمی ذرائع ابلاغ 17۔11۔22

عالمی ذرائع ابلاغ 17۔11۔22

852653
عالمی ذرائع ابلاغ 17۔11۔22

 

آذربائیجان  کی خبر ایجنسی اپا نے ترکی سے متعلق اپنی خبر میں صدر رجب طیب ایردوان کے قومی اسمبلی میں  اق پارٹی کے گروپ اجلاس  سے خطاب کو جگہ دی ہے ۔ صدر ایردوان نے کہا کہ ہم نے ہر موقع  پر یہ واضح کیا ہے کہ امریکہ نے ہمارے علاقے میں جو پالیسی اپنا رکھی ہے وہ درست نہیں ہے ۔در اصل امریکہ کا ہدف کچھ اور ہی ہے  ۔ وہ علاقے سے داعش کا صفایا کرنے کے دعوے کر رہا ہے لیکن اسلحے سے لدے ہوئے ٹرک ابھی تک شام  بھیجے جا رہے ہیں ۔ امریکہ  کا اصل مقصد کیا ہے ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں اور اس دائرہ کار میں تدابیر اپنائیں گے ۔کوئی بھی ہم نے حالات کا  خاموش تماشا دیکھنے کا مطالبہ نہیں کر سکتا ۔ شام میں ابھی تک اسد حکومت قائم ہے ۔ اگر ایسا ہی کرنا تھا تو ہزاروں انسانوں کا خون  کیوں بہایا گیا ہے ۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ ان کا مقصد دہشت گردی کیخلاف جدوجہد، جمہوریت کا قیام یا مظلوم انسانوں کو تحفظ دینے کے بجائے کچھ اور ہی تھا ۔  ہم اپنے ہمسایوں کیساتھ اس قسم کا سلوک روا رکھنے کا خاموش تماشا نہیں دیکھ سکتے ۔

ایرانی  ویب سائٹ عریب  کی اطلاع کے مطابق روس کی مسلح افواج  کے سربراہ والیرے گیراسیموف ،ایران کی مسلح افواج  کے سربراہ محمد باقری اور ترکی کی مسلح افواج  کے سربراہ جنرل حلوصی اقار نے سوچی میں  ملاقات کے دوران شام  کی صورتحال ، شام میں موجود دہشت گردوں کا مل جل  کر صفایا کرنے ،بحران کو کم کرتے ہوئے علاقے میں   ہم اہنگی کو بڑھانے کے لیے تدابیر اختیار کرنے ، شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے کی کوششوں کو بڑھانے  اور داعش اور النصر کے علاقے میں موجود دہشت گردوں کے خاتمے کے  موضوع پر معاہدے  پر دستخط کیے  ہیں ۔

ٹرکش امریکن انٹر نیٹ سائٹ  نے ترکی کی ہوائی کمپنی ٹی ایچ وائے کے ڈائریکٹر جنرل بلال ایکشی کے بیان کو جگہ دی ہے ۔ بلال  ایکشی   نے کہا کہ ٹی ایچ وائے دنیا کے بوجھ کی نقل و حمل کر رہی ہے ۔ ترکی کارگو  لے جانے میں متحدہ عرب امارات کے بعد دوسرے نمبر پر آ گیا ہے  جبکہ خلیجی ممالک تیسرے نمبر پر ہیں ۔

 روسی سپوٹ  نیک انٹر نیٹ سائٹ نے  ترکی  کے بارے میں یہ خبر دی ہے کہ  تقریباً 60 ممالک میں دکھائے جانے والے  ترک ڈرامے "اندھا عشق " کو انٹر نیشنل ایمی ایوارڈز  کی تقریب میں ٹیلی نو ویلا کیٹیگری میں بہترین پروڈکشن کا ایوارڈ  دیا گیا ہے ۔ ڈرامے میں مرکزی کردار براک اوز چیویک ، نسلی حان اتاگل اور  قان عرگانجی اولو  نے ادا کیا ہے ۔ڈرامے کی کہانی اوزلم یلماز اور  برجو نے تحریر کی ہے جبکہ ہدایت کار حلیل سارال ہیں  ۔ ترکی کے ایک ڈرامے نے پہلی بار انٹر نیشنل ایمی ایوارڈ حاصل  کیا ہے ۔



متعللقہ خبریں