عالمی ذرائع ابلاغ

27.09.17

815167
عالمی ذرائع ابلاغ

وائس آف امریکہ نے  "ایردوان: عراقی کرد علاقائی  انتظامیہ  کا غیر قانونی ریفرنڈم نئے دردناک  واقعات کی اطلاع دیتا ہے"  کے زیرِ عنوان    اطلاع دی ہے کہ 25 ستمبر کو منعقدہ   ریفرنڈم کے  خلاف ترکی کا رد عمل جاری ہے۔  صدر رجب طیب ایردوان  نے کل  2017۔ 2018 تعلیمی  سال کے آغاز کے   حوالے سے صدارتی کمپلیکس میں منعقدہ  تقریب  سے خطاب  کے ایک بڑے حصے کو   عراقی کرد علاقائی انتظامیہ    پر تنقید  کے لیے مختص کیا۔  عراقی کرد علاقائی انتظامیہ کے  ترکی  کے تمام تر انتباہ کے باوجود  اور عراق  آئین کے مطابق غیر قانونی قرار دیے جانے والے  ریفرنڈم    سے باز نہ آنے  پر زور دینے والے صدر  کا کہنا ہے کہ "اسرائیل کے  علاوہ اس  چیز کی حمایت کرنے والا کوئی دوسرا ملک  یا پھر  کوئی  بین الاقوامی  تنظیم نہیں پائی جاتی،  اعتقاد اور نسل  کے اعتبار سے  کثیر  ساخت کے مالک ہونے    والے  ایک علاقے میں محض ایک گروہ کی  من مانی  خطے، میں  خون خرابے اور دردناک واقعات  کے رونما ہوسکنے کے علاوہ کوئی دوسرا   مفہوم نہیں رکھتی۔

دوچے ویلے "جرمنی میں عام انتخابات  کے نتائج  کے بعد کی صورتحال صدر ایردوان کے انتباہ  کے مطابق  ہے"  عنوان کے تحت لکھتا ہے کہ  جرمنی میں 24 ستمبر کو منعقدہ   عام انتخابات میں  رائے دہندگان نے  انگیلا مرکل کی  ہجرت و مہاجرین پالیسیوں پر  عدم ممنونیت    کا پیغام دیا ہے۔  یہ چیز  جناب ایردوان کی جانب سے  زیر لب لائے  گئے  انتباہ کے مطابق اسلام اور مہاجرین مخالف  سیاسی جماعتوں کے لیے  بار آور ثابت ہوئی ہے اور جرمنی کے لیے متبادل پارٹی    ایک سو ممبران اسمبلی کے ساتھ وفاقی اسمبلی میں  تیسری بڑی سیاسی جماعت کے طور پر  داخل ہونے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ ماہرین   کا کہنا ہے کہ حکومتی جرمنی،  معاشرے میں    اعتماد  اور ساکھ کو  کھونے،  سرحدوں اور نقل مکانی  کے معاملے میں  کنٹرول کو کھونے   جیسے  خیالات کو دور کرنے اور مہاجرین کی تعداد  کو کم سطح پر  رکھنے والے تمام تر معاہدوں  کو پائدار حیثیت دلانے  کے لیے ہر ممکنہ کوششیں صرف کرے گی ،  جو کہ جرمنی کو  ترکی کے ساتھ تعاون قائم کرنے پر مجبور کرے گا۔

روسی خبر ایجنسی اسپتنک نے  "استنبول مقبول ترین دس شہروں میں  شامل" عنوان کے تحت  اطلاع دی ہے کہ   انٹرنیشنل فنانس فرم  ماسٹر کارڈ کہ جس کا مرکزی دفتر امریکہ  میں  ہے  کی جانب  سے سن 2017  عالمی ہدف شہروں کے انڈکس میں ،  رواں سال سب سے زیادہ  غیر  ملکی  سیاحوں   کی متوقع آمد  کے  مطابق   پہلے 30 شہروں  میں استنبول   دسویں  نمبر  پر ہے۔   کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ برس 96 لاکھ غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کرنے والا  استنبول  خطہ یورپ کے مقبول ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے۔   جہاں پر امسال   93 لاکھ کے   قریب سیاحوں  کی آمد    متوقع ہے۔  گزشتہ نو برسوں سے  تواتر سے ہر سال جاری کردہ  اس رپورٹ کو مجموعی  بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد،  کسٹم چوکیوں میں کلیئرنس،  زائرین کے  ہدف شہروں میں کیے  گئے اخراجات اور مسافروں کی تعداد میں  تبدیلیوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تیار کی جاتی  ہے۔

"ترک ضلع  اوردو   کی سطح مرتفع  پر سیاحوں کا تانتا"     عنوان کے تحت    سی این این  انٹرنیشنل نے اطلاع دی ہے کہ   ضلع  ORDU  کی ڈیڑھ ہزار میٹر بلند    سطح مرتفع  عرب سیاحوں کا توجہ مرکز بنی ہوئی ہے۔ مقامی بلدیہ کے  ناظم   کا کہنا ہے کہ امسال  علاقے کے بلند مقامات   میں گہری دلچسپی  ظاہر کی جا رہی ہے جو کہ ہماری تعارفی  سرگرمیوں کی مرہون ِ منت ہے، گزشتہ برس  5 لاکھ سیاح  اس علاقے کی سیر کوآئے تھے، رواں سال کے لیے ہمارا ہدف 7 لاکھ ہے۔



متعللقہ خبریں