عالمی ذرائع ابلاغ

عالمی ذرائع ابلاغ

810673
عالمی ذرائع ابلاغ

سامعین کرام۔ وائس آف امریکہ   کے مطابق   " ایردوان کے بیگ میں   کونسی کونسی فائلز ہیں؟  وائس آف امریکہ کے مطابق  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے  اس سال کے اجلاس  میں شرکت کے لیے  نیو یارک میں موجود صدر رجب طیب ایردوان 21 ستمبر بروز جمعرات   متحدہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں  دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری  اختلافات  کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ دونوں ممالک کے سربراہان  سب سے پہلے ایسے موضوعات پر توجہ دیں  گے جن کے بارے میں ابھی بھی اختلافات موجود ہیں اور ان اختلافات کو ابھی تک دور نہیں کیا جاسکا ہے۔ ان موضوعات میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے، کی شام میں موجود ایکسٹینشن  پی وائی ڈی  اور وائی پی جی  کو امریکہ کی جانب سے اسلحے کی فراہمی ہے۔ صدر ایردوان نے اپنے جنرل اسمبلی  میں خطاب کے دوران  بھی  اس بات کا تذکرہ کیا ہے کہ پی وائی ڈی  اور وائی پی جی   کا اصلی مقصد  دہشت گرد تنظیم  داعش  کے ساتھ جنگ کرنا نہیں ہے بلکہ  علاقے پر قبضہ کرنا ہے ۔ علاوہ ازیں صدر ایردوان نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں  آرکان کے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم پر  دنیا    کی توجہ مبذول کروائی ہے اور اب وہ صدر ٹرمپ کو بھی اس بارے  میں معلومات فراہم کریں گے۔

اے پی برطانوی ادارے کے مطابق   نیٹو کے سیکرٹری جنرل   سٹولٹین برگ  نے جنرل اسمبلی کے اس سال کے اجلاس کے موقع پر اے پی کو بیان دیتے ہوئے  ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی دل کھول کر تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ صدر ایردوان قول کے پکے انسان ہیں ۔ ترکی ہمارا بہت اہم اتحادی ملک ہے اور اس نے یورپ کی مشرقی سرحدوں کا تحفظ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔  ترکی نے شام اور عراق کے علاوہ افغانستان  میں بھی نیٹو  کی ڈھال کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے ۔

الجزیرہ  نے ترکی کے    وزیر دفاع  نورالدین جانیکلی  کے اس بیان کو نمایاں جگہ دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ   ہم اپنی جنوبی سرحدوں  نسلی بنیادوں پر  کسی بھی سیاسی    گٹھ جوڑ کی اجازت نہیں دیں گے۔  الجزیرہ کے مطابق وزیر دفاع جانیکلی نے کہا ہے کہ   دہشت گردی کو ہوا دینے والی اور دہشت گردی  میں ملوث کسی بھی سیاسی      گروپ کو علاقے میں  اپنی من مانی کاروائیاں کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عراق کی علاقائی سالمیت کو پہنچنے والا نقصان  ترکی کو پہنچنے والے نقصان کے مترادف  ہے۔  



متعللقہ خبریں