عالمی ذرائع ابلاغ 17۔ 08۔09

عالمی ذرائع ابلاغ 17۔ 08۔09

786732
عالمی ذرائع ابلاغ 17۔ 08۔09

آذربائیجان ٹرینڈ نے ترکی  کے بارے میں یہ خبر دی ہے کہ وزیر اعطم بن علی یلدرم نے کر غزستان کے وزیر اعظم سورون بائے جین بیکوف کیساتھ قصر چنکایہ میں ملاقات کے دوران  یہ توقع ظاہر کی کہ   کر غزستان دہشت گرد تنظیم فیتو  کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات کو متاثر ہونے کی اجازت نہ دینے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے گا ۔  مذاکرات میں دو دوست اور برادر  ممالک کے تعلقات کو ہر شعبے میں فروغ دینے  کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔  کر غزستان کے وزیر اعظم سورون بائے جین بیکوف نے اس بات کی یقین دھانی کروائی کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو  نقصان نہ پہنچانے کے لیے وہ  ہر ممکنہ کوششیں صرف کریں گے ۔

 امریکن ٹرکش ویب پورٹل نے اپنی خبر میں یہ انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے  شام میں  دہشت گرد تنظیم پی کےکے اور پی وائے ڈی کو داعش کیخلاف جدوجہد کے جواز میں  فوجی  سازو سامان  سے لدے ہوئے 112 ٹریلر راکا کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کو بھیج دئیے ہیں ۔ان میں امریکی فوج کیطرف سے بھی استعمال کی جانے والی جدید ترین بکتر بند گاڑیاں ہومر ،ایندھن کے ٹینکر اور دیگر سامان موجود ہے ۔فوجی سامان کی ترسیل خاصکر رات کے وقت ہوتی ہے ۔

 روسی خبر ایجنسی سپوٹنیک نے بھی ترکی کے سیاحتی شعبے سے متعلق اپنی خبر میں بتایا ہے کہ روسی سیاح جوق در جوق تعطیلات منانےکے لیے انطالیہ پہنچ رہے ہیں ۔ بحیرہ روم ٹورسٹ ہوٹل مالکان ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایرکان یاعجی نے کہا ہے کہ ماہ جنوری سے لیکر ماہ جولائی تک  2016 کے مقابلےمیں صرف انطالیہ میں  دو میلین  روسی سیاح آئےہیں ۔ ماہ   جولائی میں  2016 میں انطالیہ  آنے والے سیاحوں کی تعداد میں 76 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ 2017 میں بھی انطالیہ آنے والے سیاحوں میں روسی سیاح سر فہرست ہونگے ۔

روسی خبر ایجنسی سپوٹنیک نے قطر میں ترکی اور قطر کے تعاون سے ہونے والی جنگی مشقوں کے بارے میں خبر دی ہے ۔ایجنسی کے مطابق ترک مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں پانچ تا سات جولائی کو  تعاون  کو بڑھانے کے زیر مقصد ہونے والی جنگی مشقیں انتہائی کامیاب رہی ہیں ۔

ٹرکش امریکن ویب  نے کھیلوں کے بارے میں اپنی خبر میں بتایا ہے کہ لندن میں ہونے والے 16 ویں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ مقابلوں کے چوتھے روز  ترک ایتھلیٹ یاسمانی کو پیلو نے  فائینل میں پہنچنے کا حق حاصل کر لیا ہے ۔  ترکی کےقومی ایتھلیٹ اس پہلے ریو 2016 مقابلوں میں کانسی  اور یورپی چیمپین شپ میں طلائی تمغے حاصل کر چکے ہیں ۔



متعللقہ خبریں