عالمی ذرائع ابلاغ 17۔05۔10

عالمی ذرائع ابلاغ 17۔05۔10

729583
عالمی ذرائع ابلاغ 17۔05۔10

جرمن ریڈیو دوئچے ویلے نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں بتایا ہے کہ وزیر انصاف بیکر بوز داع  نے واشنگٹن میں  اپنے ہم منصب کیساتھ ملاقات کی جبکہ مسلح افواج کے سربراہ جنرل حلوصی اقار، خفیہ سروس کے سیکریٹری حاقان فیدان اور صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے  وائٹ ہاؤس میں  حکام کیساتھ ملاقاتیں کیں ۔ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران صدر رجب طیب ایردوان کے دورہ امریکہ اور شام کے مسئلے کے حل کے لیے آستانہ میں ہونے والے مذاکرات  پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر ایردوان صدر ٹرمپ کیساتھ پہلی بار بلمشافہ ملاقات کریں گے ۔وہ  دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولین کو ترکی کے حوالے کرنے اور  شام میں دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی کو امریکی حمایت جیسے حساس موضوعات پر بات چیت کریں گے ۔

 وائس آف رشیاء نے بھی صدر ایردوان کے دورہ کویت کو جگہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انھوں نے امیر کویت الصباح کیساتھ کویت انٹر نیشنل ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کے سنگ بنیاد کی تقریب میں  شرکت کے دوران ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات  پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یورپ میں اسلام دشمنی دن بدن پھیلتی جا رہی ہے  جس  سے ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں ۔انھوں نے  یورپ میں نسل پرستی اور   اسلام فوبیا   پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ   نسل پرستی کی وجہ سے  ثقافتی نسل پرستی ،غیر ملکی دشمنی اور اسلام دشمنی  جیسی سماجی بیماریوں نے پورے براعظم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔

 اطالوی روزنامہ کورئیر ڈیلا سیرا  لکھتا ہے کہ ترکی کی نوجوان نفوس عالمی سرمایہ کاروں کے لیے متحرک اقتصادی عنصر کی حیثیت رکھتی ہے ۔ ترکی کی  80 میلین نفوس کے نصف کی اکثریت 30 سال سے کم عمر  نوجوانوں پر مشتمل ہے ۔اس کا مطلب ہے کہ ترکی کی افرادی قوت یورپی ممالک کی اکثریت سے بھی زیادہ ہے ۔ باصلاحیت، ہنر مند اور تعلیم یافتہ کارکنوں کے گروپ رقابت منڈی تشکیل دیتے ہیں ۔  ترکی کی اقتصادیات نے حالیہ دس برسوں  میں علاقائی عدم استحکام ،عالمی اقتصادی بحران اور یورپی حصہ داروں کے ڈرامائی اقتصادی زوال کے باوجود فروغ پایا  ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔

برطانوی اخبار دی ڈیلی ٹیلیگراف نے ترکی کی اقتصادی صورتحال کو جگہ دیتے ہوئے اس طرف توجہ دلائی ہے کہ ترکی کے صنعتی گروپ قلعے اور رولز۔ روئس نے ترکی میں مقامی طیاروں کے انجمن تیار کرنے کے موضوع پر   مطابقت کر لی ہے ۔  اس حصہ داری کے نتیجے میں ترکی کے قومی جنگی طیارے کی تیاری  پر توجہ دی جائے گی ۔ یہ جیٹ طیارے ترکی کے ایف سولہ قسم کے جنگی طیاروں کی جگہ لیں گے ۔  ترکی 250 جنگی طیاروں کا  آرڈر دے گا  اور ہر طیارے کی مالیت ایک سو میلین ڈالر ہو گی ۔ ترکی کو گلوبل دفاعی صنعت میں اہم منڈی کی نظر سے دیکھا جا رہا ہے ۔ ترکی کا سالانہ دفاعی بجٹ 15 ارب ڈالر ہے۔  ترکی 2020 کی دھائی میں دفاعی صنعت میں خود کفیل ہونے کا ہدف رکھتا ہے۔ جس کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیاں ترک کمپنیوں کیساتھ حصہ داری کی خواہشمند ہیں ۔



متعللقہ خبریں