عالمی ذرائع ابلاغ 16۔05۔11

عالمی ذرائع ابلاغ 16۔05۔11

488776
عالمی ذرائع ابلاغ 16۔05۔11

 

رائٹرز خبر ایجنسی نے  صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے یورپی ممالک پر دہشت گرد گروپوں کی سیاسی شاخوں کے لیے سلامتی کے علاقے ہونے کا الزام لگایا ہے۔  انھوں نے یورپ کیطرف سے ترکی کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کےقوانین کو تبدیل کرنے کا جو درس دیا ہے اسے   سیاہ مزاح قرار دیا ہے ۔انھوں نے انقرہ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ یورپ کو دہشت گردی سے متعلق اپنے قوانین میں تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں یقین ہے کہ یورپ ماہ اکتوبر تک ترک شہریوں پر عائد ویزےکی پابندی کو ختم کر نے کے وعدے کو پورا کرئے گا ۔

 رشین خبر ایجنسی سپوٹ نک نے  ترکی کی وزارت خارجہ کے ترجمان تانیو بلگیچ  کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ کمشنر زید دار ال حسین کے جنوب مشرقی اناطولیہ میں دہشت گردوں کیخلاف جاری  کاروائیوں  دئیے گئے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی نے قانونی دائرہ کار میں دہشت گردی کیخلاف کاروائیاں کی ہیں ۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے اعلیٰ کمشنر زید دار ال حسین نے دس مئی کو ترکی کے بارے میں جو بیان دیا ہے وہ جانبدار حیثیت رکھتا ہے اور ہمیں اس سے سخت افسوس ہوا ہے ۔ ترکی ایک ہی وقت میں پی کے کے ،داعش اور ڈی ایچ کے پی جیسی دہشت گرد تنظیموں کیخلاف بر سر پیکار ہے  ۔جنوب مشرقی اناطولیہ  کے شہریوں کے زندگی گزارنے کے  بنیادی حق کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے علاقے میں دہشت گردوں کیخلاف جاری  کاروائیوں کے دوران آزادی اور سلامتی کے توازن کو برقرار رکھنے کا خاص خیال رکھا گیا ہے اور ہر طرح کی تدابیر اختیار کی گئی ہیں ۔

ایران کی خبر ایجنسی ارنا نے ترکی کےبارے میں اپنی خبر میں  لکھا ہے کہ ترکی اور ایران نے کسٹم کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں ۔ایران اور ترکی کے محکمہ کسٹم کے سربراہان نے دونوں ممالک کے مابین تجارت میں سہولتیں پیدا کرنے اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے متعلقہ 25 موضوعات اور ان کے حل کا جائزہ لیا ہے ۔ مذاکرات کے بعدایک معاہدے پر دستخط کیے گئے   جس کی  رو سے بزرگان اور گُر بولاغ  سرحدی چوکیوں کو 24 گھنٹے کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور ایکسرے کی مدد سے منشیات اور مال کی سمگلنگ کیخلاف مشترکہ جدوجہد شروع  کی جائے گی ۔اس معاہدے پر جون 2016 ست عمل درآمد شروع ہو جائے گا ۔

ترک امریکن ویب سائٹ ٹرکش  نی  نے لاس اینجلس فلامونی کی ترکی کے لیے خصوصی  شب " عنوان کیساتھ لکھا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ لاس اینجلس فلامونی آرکسٹرا کی عالمی کمیٹی  نے لاس اینجلس میں "اے نائٹ آف ٹرکش ڈیلائٹ لوکم"  کا اہتمام کیا ہے۔  اس شب کو 67 سال سے منایا جا رہا ہے لیکن ترکی نے 30 سال بعد دوسری بار اس شب کی میزبانی کی ہے ۔  کئی ماہ سےبڑے محتاط طریقے سے  تیاریاں جاری تھیں ۔ ترکی کی قونصلیٹ جنرل گل رو گیزر نے بھی تقریب میں  شرکت کی ۔موسیقی کے پروگرام میں 15 ترک گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا   ۔ترکی  اور ثقافت  کو متعارف کروانے والا ویڈیو دکھایا گیا ۔مہمانوں کو ترک کھانے پیش کیے گئے۔اس تقریب میں  15 ممالک کے قونصلیٹ جنرلز اور سفارتکاروں کے علاوہ متعدد اہم شخصیات بھی موجود تھیں ۔



متعللقہ خبریں