عالمی ذرائع ابلاغ 16۔03۔09

عالمی ذرائع ابلاغ 16۔03۔09

447491
عالمی ذرائع ابلاغ 16۔03۔09

عالمی ذرائع ابلاغ 16۔03۔09

الجزیرہ ٹیلیویژن کی خبر کیمطابق وزیر اعظم احمد داؤد نے ترکی کیطرف سے مہاجرین کے مسئلے کو حل کرنے کی تجاویز پر غور کی غرض سے برسلز میں ہونے والے اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب دئیے ۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کے سربراہان 17 اور 18 مارچ کو ترکی کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے ۔ انھوں نے معاہدے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تین ارب یورو کی ا ضافی امدادیعنی کُل6 ارب یورو کی پیش کش پر سخت سودا بازی ہوئی ہے۔ ترکی نے ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی کو اکتوبر کے بجائے جون میں ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ترکی کی موجودہ 72 شرائط میں 19 کو پورا کرد ینے کی صورت میں باقی ماندہ 53 شرائط کو پورا کرنے کے لیے 9 قوانین کو قومی اسمبلی سے منظور کروانے کی ضرورت ہو گی ۔ وزیر اعظم داؤد اولو نے یکم مئی تک ان قوانین کو نافذ کرنے کے لیے حزب اختلاف سے حمایت کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

ٹرکش امریکن نیوز کیمطابق امریکن وزارت دفاع کے ترجمان پیٹر کک نے کہا ہے کہ شام کے شمال مغربی علاقے میں دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ وائے پی جی کے روس کیساتھ تعاون سے داعش کیخلاف جدوجہد کو نقصان پہنچنے پر ہمیں تشویش لاح حق ہو گی ۔انھوں نے پینٹاگون میں پریس کانفرنس میں سینٹ کوم قوتوں کے کمانڈر لارڈ اسٹن کے شام میں پی وائے جی اور روس کے تعاون کی نشاندہی سے متعلقہ بیان کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر روس کیساتھ تعاون کیوجہ سے داعش کیخلاف جدوجہد کو نقصان پہنچتا ہے تو ہمیں اس پر تشویش ہو گی ۔

رشین ایجنسی سپوٹ نیک نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ کی وزارت خزانہ نے یوگنڈا اور وسطی افریقی جمہوریہ میں سر گر م عمل اللہ کی مزاحمتی فوج ایل آر اے نامی تنظیم اور اس کے لیڈر جوزف کونی پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایل آر اے اور اس کے لیڈر کونی امریکہ کی وزارت خارجہ کی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں ۔ کونی کی زیر قیادت 1987 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم وسطی افریقی جمہوریہ،یوگنڈا، سوڈان اور جمہوریہ کانگو میں مسلح حملے کر رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے 1٫5 میلین انسان اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔ تنظیم نے 20 ہزار بچوں کو اغواء کرتے ہوئے انھیں فوجی اور غلام بنایا ہے ۔

ریڈیو چائنا نے یونان کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ یونانی عدالت نے پیرے بندرگاہ کے نظم و نسق کے 67 فیصد حصص کو کوسکو کو فروخت کر دئیے ہیں ۔ اس فیصلے کیساتھ یونان نے ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ پیرے کی نجکاری کی جانب پہلا قدم اٹھا یا ہے ۔عدالت کے اس فیصلے کو یونان مسابقتی کمیشن کی توثیق کے لیے پیش کیا جائے گا ۔ بعد میں دونوں ممالک کے مابین پروٹوکول طے ہو گا اور اس کے بعد اس پروٹوکول کو پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا ۔توقع ہے کہ پانچ ماہ کے اندر اندر تمام تر کاروائیاں مکمل ہو جائیں گی۔



متعللقہ خبریں