عالمی ذرائع ابلاغ 15۔02۔24

عالمی ذرائع ابلاغ 15۔02۔24

438584
عالمی ذرائع ابلاغ  15۔02۔24


الجزیرہ ٹیلیویژن نے ترکی کے نائب وزیر اعظم نومان کرتلمش کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اس بار عالمی برادری کو مخلصانہ موقف اپنانے کی ضرورت ہے کیونکہ شام میں ابتک 450 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسد انتطامیہ کے حامیوں نے ان پرسرین اور کلسٹر بم برسائے ہیں لیکن دنیا نے اس کا خاموش تماشا دیکھا ہے ۔ ترکی شام میں فائر بندی کے معاہدے کو مثبت قدم کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس پر عمل درآمد کی توقع رکھتا ہے کیونکہ بعض عناصر اس معاہدے کے دوران داعش پر بمباری کے بہانے دوبارہ معصوم انسانوں پر حملے کر سکتے ہیں ۔

وائس آف امریکہ نے ہوسٹن شہر میں انرجی کانفرنس سے خطاب کرنے والے عالمی انرجی ادارے کے سربراہ فاتح

بر عول کے بیان کو جگہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آئندہ سال بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی نظر آئے گی لیکن 2020 میں پٹرول کی قیمتوں میں دو گنا اضافہ ہو جائے گا۔اسوقت پیداوار زیادہ اور طلب کم ہے لیکن نئے سرمایہ کاری منصوبوں کے دائرہ کار میں پٹرول کی پیداوار کم ہو گی جس سے منڈیوں کو دھچکہ لگے گا ۔ یہ دھچکہ آئندہ برسوں میں پٹرول کی طلب میں اضافے سے نہیں بلکہ موجودہ پٹرول کے کنوؤں سے پیداوار میں کمی کا نتیجہ ہو گا ۔ موجودہ سطح کو برقرار رکھنے کے لیے ہر سال یومیہ تین میلین بیرل پٹرول پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ چین اور بعض دیگر ممالک کی اقتصادی ترقی کے نتیجے میں آئندہ چند برسوں میں پٹرول کی طلب بڑھے گی لیکن 2014 کیطرح فی بیرل پٹرول کی قیمت 100 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کی توقع نہیں ہے ۔فی بیرل پٹرول کی قیمت کی 80 ڈالر تک بڑھوتی ،انرجی کے صحیح استعمال میں اضافے اور قابل تجدید توانائی کے وسائل میں پیش رفت کیوجہ سے پائیدار نہیں ہو گی۔

سپوٹنک کیمطابق اطالوی وزارت خارجہ نے ویکی لیکس کی دستاویزات میں تحریر معلومات کے تحت امریکہ کے قومی سلامتی کے ادارے این ایس اے کیطرف سے سلویو برسلونی حکومت کے دور میں ٹیلیفونز کو خفیہ طور پر سننے کیوجہ سے روم کے سفیرجان فلپس کو وزارت خارجہ طلب کیا۔اطالوی وزارت خارجہ کیطرف سے جاری تحریری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ وزارت خارجہ کے سیکریٹری ویلینسیسے نے امریکی سفیر سے سرکاری ٹیلیفونز سننے کے دعووں کا جواب طلب کیا ہے ۔اعلامئیے میں صدر باراک اوباما کیطرف سے 2014 میں نافذمواصلات کے عمل کے تحفظ کی یاد دھانی کرواتے ہوئےاس معاملے کو متعلقہ حکام کے ایجنڈے میں لانے کی وضاحت کی گئی ہے ۔ خارجہ سیکریٹری ویلینسیسے نے کہا کہ اس موضوع کے بارے میں جلد از جلد و ضاحت دینا اٹلی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے ۔

چائنا ریڈیو انٹر نیشنل نے افغانستان سے متعلق اپنی خبر میں بتایا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے چہار رکنی میکانزم کے دائرہ کار میں اسلام آباد میں طالبان کیساتھ آئندہ ماہ براہ راست مذاکرات کیے جائیں گے ۔ کل کابل میں پاکستان ،افغانستان،چین اور امریکہ پر مشتمل چہار رکنی اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد جاری اعلامئیے میں حکومت افغانستان اور طالبان کے مابین براہ راست مذاکرات کروانے کی بھر پور حمایت کی گئی ہے ۔



متعللقہ خبریں