​عالمی ذرائع ابلاغ 15۔02۔17

​عالمی ذرائع ابلاغ 15۔02۔17

434389
​عالمی ذرائع ابلاغ 15۔02۔17


روس کے اخبار ریا نوووسٹی نے ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی کی وزارت خارجہ نے سول اہداف پر بمباری کی وجہ سے روس کو خبردار کرتے ہوئے اسے جنگی جرم قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر روس نے ان حملوں کو جاری رکھا تو سنگین نتائج سامنے آئیں گے ۔ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ 11 فروری کو میونخ میں عالمی شامی حمائتی گروپ کےاجلاس میں شام میں جاری جھڑپوں کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس فیصلے کے باوجود روس شام میں شہری آبادیوں ،اسکولوں اور ہسپتالوں پر بمباری کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ہم عالمی قوانین کی پامالی کرنے والے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ روس نے اگر ان حملوں کو نہ روکا تو سنگین نتائج سامنے آ جائیں گے ۔

چائنا انٹر نیشنل ریڈیو کیمطابق پٹرول پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک کے رکن ممالک نے پٹرول کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر رکھنے کے معاملے پر اتفاق رائے کر لیا ہے ۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سعودی عرب کی وزیر پٹرولیم علی ا ل ناعمی روس کے وزیر توانائی الیگذنڈر نوواک اور وینیزویلا کے وزیر پٹرولیم پینو نے مذاکرات کے دوران پٹرول کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ عراق نے اس معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ آذربائیجان نے معاہدے میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ ماہ اپریل میں حوالے کیے جانے والے لندن مرکز کے برنٹ پٹرول کی قیمت کل صبح 35٫55 ڈالر فی بیرل تک بلند ہو گئی لیکن ایران کیطرف سے لمٹ گروپ میں شرکت میں تردد کا مظاہرہ کرنے سے دوبارہ پٹرول کی قیمت 34 ڈالر تک گر گئی ۔

جرمن ریڈیو دوئچے ویلے نے افریقہ کی صورتحال پر اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ افریقہ کو حالیہ چند برسوں کی شدید ترین قحط سالی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ قحط سالی سے 14 میلین انسان متاثر ہونگے ۔ سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں ایتھوپیا سر فہرست ہے ۔اقوام متحدہ کے اعدادوشمار کیمطابق ایتھوپیا میں دس میلین سے زائد افراد فوری امداد کے محتاج ہیں ۔ جس میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ دیگر افریقی ممالک میں بھی صورتحا ل اس سے مختلف نہیں ہے ۔ زمبابوے اور ملاوی میں خوراک کی شدید قلت پائی جاتی ہے ۔ خیال کیا جاتا ہے کہ افریقہ ال نینو قدرتی آفت کیوجہ سے قحط سالی کا شکار ہے ۔

ایرانی فارس خبر ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی بینک براہ راست سوسائیٹی آف ورلڈ وائڈ انٹر بینک فائنینشیل ٹیلی کیمیونیکیشن سوفٹ سے منسلک ہو گئے ہیں ۔ایران کے صدر کے خصوصی مشیر محمد ناہوندیان نے اس موضوع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اسٹیٹ بینک 15 بینکوں کیساتھ براہ راست عالمی بینکوں کے مابین فنڈ ٹرانسفر سٹینڈرڈ فراہم کرنے والےرقوم کی ٹرانسفر اور خبر رسانی کے سوفٹ سسٹم سے وابستہ ہو گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یورپی ممالک میں سٹینڈی لیٹر آف کریڈٹ کھولنے کے امکانات بھی حاصل ہونگے ۔



متعللقہ خبریں