عالمی ذرائع ابلاغ15۔04۔01

291089
عالمی ذرائع ابلاغ15۔04۔01

رائٹرز خبر ایجنسی نے ترکی سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر باراک اوباما نے صد رجب طیب ایردوان کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کے دوران یمن کے بحران اور مشرق وسطی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ان مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔وائٹ ہاؤس نے صدر اوباما کی ٹیلیفون پر بات چیت کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سربراہان نے داعش کے دہشت گردوں کیخلاف جاری جدوجہد میں تعاون اور عراق اور شام میں امن و استحکام کے قیام کے لیے جاری مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا ہے ۔
اطالوی خبر ایجنسی اے این ایس اے میڈ نے ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات پر جائزہ پیش کرتے ہوئے ترکی کے یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگوشیٹر وولکان بوزکر کے بیان کو جگہ دی ہے ۔ وولکان بوزکر نے روم میں انٹر نیشنل ریسیشنز انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کی یورپی یونین کیساتھ رکنیت کے معاہدوں کی تاریخ 50 سال پرانی ہے ۔ترکی نے ابتک صبرو تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا ہے ۔اگر یورپی یونین نے ترکی کو رکنیت دینے سے انکار کیا تو اسے خود ہی نقصان اٹھانا پڑے گا ۔ترکی اور یورپی یونین کے درمیان متعدد مسائل کو حل کر لیا گیا ہے لیکن ابھی بھی ہماری راہ میں اہم رکاوٹیں موجود ہیں ۔ ترکی نے اپنے اوپر عائد تمام ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا ہے ۔
ڈنمارک کے اخبار نودیم نے"یورپ کا سب سے بڑا شول " سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ایدرنے شول کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے والے نائب وزیر اعظم بلنت آرنچ نے کہا کہ اسرائیل کیساتھ تعلقات میں مسائل موجود ہیں مگر یہودی ہماری قوم کا ناگزیر حصہ ہیں ۔ ایدرنے شول کو مرمت کے بعد عبادت کے لیے کھولناحکومت کے لیے باعث فخر ہے ۔انھوں نے یہودیوں کو ترکی آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ترکی میں رہائش پذیر ہونے کے خواہشمند ہیں تو 78 میلین ترک آپ کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں ۔
ایدرنے سیناگوگ کو یورپ کا سب سے بڑا سنیگاگ اور دنیا کے گنے چنے بڑے سیناگاگ ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔
امریکی اخبار ڈیفنس نیوز نے ترک فرم ٹینک کا انجن تیار کرئے گی سرخی کیساتھ لکھا ہے کہ ترکی میں انجن تیار کرنے والی ایک نجی کمپنی نے آتالائے نامی جدید ٹینک کے انجن کے ماڈل تیار کرنے کے معاملے پر 190 میلین یورو کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں ۔آلتائے ٹینک انجن کو تمام تر مقامی امکانات کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کیا جائے گا اور اس منصوبے کو 54 ماہ میں پایہ تکمیل کو پہنچا دیا جائے گا ۔
امریکی اخبار دی واشنگٹن پوسٹ نےترکی کے تاریخی علاقے کپاڈوکیا سے متعلق اپنی خبر میں لکھا ہے کہ کپاڈوکیا کے پورے علاقے میں زیر زمین تاریخی شہر موجود ہیں ان میں سے درین کھویو شہر انتہائی سحر انگیز ہے ۔ اس علاقے سے نئے نئے شہر برآمد ہو رہے ہیں ۔ہوسکتا ہے کہ کسی اور پہاڑی کی کھدائی سے ایسا شہر برآمد ہو جو اس پر بھی سبقت لے جائے کیونکہ اس علاقے کی سرزمین تاریخی خزانے سے مالا مال ہے ۔
نیشنل جیوگرافک کیمطابق نیو شہر یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ نے تحقیقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ دریں کھویو شہر زمیں سے 110 میٹر گہرائی میں تقریباً 450 ایکٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے ۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ آٹھ منزلہ شہر ہے اور اس کے اندر دکانیں اور سیاحتی گزرگاہیں موجود ہیں اور شہر کے اندر 20 ہزار افراد رہائش پذیر تھے ۔یہ شہر ترکی کے آرکیالوجی شاہکار ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں