عالمی ذرائع ابلاغ 15۔03۔25

281289
عالمی ذرائع ابلاغ 15۔03۔25

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے خبر دی ہے کہ یورپی یونین کی طرف سے عرصہ طویل سے تعطل کا شکار ٹرانس اناطولیہ گیس پائپ لائن منصوبے کو دوبارہ سے شروع کی جا رہاہے جس کے نتیجے میں بحیرہ کیسپیئن سے حاصل ہونے والی گیس کو یورپ برآمد کی جا سکے گا ۔ اس منصوبےکو یورپی یونین کی معاونت بھی حاصل ہے جس کا مقصد یورپ کے روسی گیس پر انحصارکو کم کرنا ہے ۔
روسی اخبار ریا نووستی کے مطابق صدر رجب طیب ایرودان نے گزشتہ ہفتے یوکرین کا دورہ کیا جس کے دوران یوکرین کے صدر پیترو پوروشینکو کے ساتھ منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں صدر ایردوان نے بتایا کہ یوکرین کے ساتھ اسوقت ہمارا تجارتی حجم 6 بلین ڈالر ہے۔ توقع ہے کہ حجم سن 2017 میں بڑھ کر 10 بلین اور سن 2023 تک 20 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا ۔
علاوہ ازیں ۔دونوں صدور نے ترکی اور یوکرین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر بھی دستخط کیے ۔
صدر پوروشینکو نے مہمان صدر کو اس بات کا بھی یقین دلایا کہ کریمیائی تاتاروں کے حقوق کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔
برطانیہ سے شائع ہونے والے عربی زبان کے اخبار القدس العربی نے صدر رجب طیب ایردوان کے حوالے سے خبر دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ملکی دفاعی صنعت کے فروغ دینے کےلیے ہمیں مقامی طور پر اسلحہ تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ملکی دفاعی صنعت کو مستحکم بناتے ہوئے خطے اور دنیا کی بہترین افواج میں اپنا نام رقم کروانے کا عزم رکھتے ہیں جس کےلیے ہم ہر ممکنہ امکانات بروئے کار لائیں گے۔ واضح رہے کہ ترک مسلح افواج کو نیٹو میں دوسری اور عالمی سطح پر 8 ویں بڑی فوج ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
امریکی نیوز ایجنسی ایسو سی ایٹڈ پریس نے یورپی یونین امور کے وزیر وولکان بوزکر کے بیان کو جگہ دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ یورپی رہنماوں کو خطے میں بسنے والے مسلمانوں کے احساسات کا خیال رکھتےہوئے انہیں گوشہ نشینی سے نجات دلوانے میں مدد کرنی چاہیئے۔
بوزکر نے کہا کہ یور پ کے بیشتر ممالک میں بسنے والےمسلمانوں کو یہ احساس دلایا جا رہا ہے کہ وہ لوگ کوئی عجیب الخلقت اور وحشی قوم ہیں جو یورپ میں آکر بس گئی ہے اور جس کا اوڑھنا بچھونا دہشت گرد کاروائیاں اور نسل پرستی کو پروان چڑھانا ہے ۔
ہسپانوی اخبار یوروپا پریس نے صدر ایردوان کے حوالے سے خبر میں لکھا ہے کہ انہوں نے اپنے امریکی ہم منصب براک اوباما کو شعبہ طب میں اصلاحات کرنے کےلیے تجاویز دینے کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں استنبول کی سلطان احمد جامع مسجد کی زیارت کےلیے آنے والے امریکی سیاحوں سے ملاقات کے دوران ہمیں علم ہوا جنہوں نے مجھ سے درخواست کی کہ وہ صدر اوباما سے شعبہ طب میں اصلاحات کے بارے میں بات کریں۔ اس کے علاوہ یورپی ممالک نے بھی ہمارے نظام صحت میں لاگو بعض اصلاحات کو نافذ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں