عالمی ذرائع ابلاغ 15۔03۔18

270568
عالمی ذرائع ابلاغ 15۔03۔18


قطرالجزیرے انٹر نیٹ پر صدر رجب طیب ایردوان کے بیان کو جگہ دیتے ہوئ اسطرف توجہ دلائی ہے کہ بعض حلقے مسلمانوں کو دہشت گردوں کی صف میں کھڑا کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں ۔ مغربی ممالک میں مسلمان کے نام سےان کے ذہن میں فوری طور پر ترک آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کا پہلا ہدف ترکی ہی ہے ۔
انھوں نے بالکسیر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھڑپوں اور دہشت گردی کے مرکز کے طور پر دکھانے والے عناصرکیخلاف مسلمانوں کو اپنی اقدار کا تحفظ کرنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے اسطرف توجہ دلائی کہ ترکی مسلمانوں اور دنیا کی مظلوم اقوام کا ساتھ دیتا رہے گا ۔
چین کے اخبار شین ہوانے بھی ترکی کے بارے میں اپنی خبر میں لکھا ہے کہ صدر رجب طیب ایردوان نے ترکی کا دورہ کرنے والے ہنگری کے صدر یانوس ایڈر کیساتھ ملاقات میں یہ واضح کیا کہ ترکی اور ہنگری توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم رکھتے ہیں اور ہنگری کے صدر کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون کے دائرہ کار میں ٹرانس اناطولیہ قدرتی گیس کی پائپ لائن کے موضوع کا جائزہ لیا گیا ہے ۔
افغانستان کے اخبار" صبح آٹھ بجے "نے افغانستان کے وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے ترکی کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ انھوں نے انقرہ میں وزیر خارجہ مولود چاوش اولو کیساتھ ملاقات کی ۔چاوش اولو نے کہا کہ ترکی کی خارجہ پالیسی میں افغانستان کو اہم مقام حاصل ہے ۔ترکی افغانستان کی امن کے قیام کی کوششوں کی بھر پور حمایت اور تعاون کو جاری رکھے گا ۔
رشین نیگ ۔ر و انٹر نیٹ نے" ترکی گزر گاہ "کے عنوان کیساتھ اپنی خبر میں لکھا ہے کہ ترکی اور روس کے درمیان حالیہ 30 برسوں سے توانائی کے شعبے میں گہرا تعاون پایا جاتا ہے ۔ دو طرفہ تعلقات میں توانائی کی تجارت اہم حصہ تشکیل دیتی ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان سالانہ تجارتی حجم 33 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے اس میں سے 26 ارب ڈالر کے حصے کا تعلق توانائی کے وسائل سے ہے ۔ترکی اور روس قدرتی گیس کے علاوہ ترکی کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلے اور پٹرول جیسے شعبوں میں بھی تعاون کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں ۔علاوہ ازیں ،دو طرفہ سرمایہ کاری کے میدان میں بھی تعاون کو بڑھایا جا رہا ہے ۔اس دائرہ کار میں روس ترکی میں پہلا ایٹمی پاور اسٹیشن تعمیر کرئے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں